کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں آنکھ کے ایک قرنیے سے 2 مریضوں بینائی بحال کرنے کی تکنیک متعارف کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ہرسال 50 ہزار افراد نابینا پن کا شکار ہوجاتےہیں ایسے میں مریضوں کا قرینہ تبدیل کر کے ان کی بینائی کو بحال کیاجاسکتا ہے جبکہ سی ایکس ایل تکنیک کے ذریعے آنکھوں
کے قرنیہ کو خراب ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ ایک آنکھ کے قرنیے میں 5 لہریں موجود ہوتی ہیں، تاہم پاکستان میں آنکھ کے ایک قرنیے سے 2 مریضوں کی بینائی بحال کرنے کی تکنیک متعارف کرادی گئی۔ نئی تکنیک کی مدد سے آنکھوں سے موتیا نکالنے کے ساتھ ساتھ چشمے کے خاتمے کے علاج پر بھی کام کیا جارہا ہے۔