سبز سیب کے 5 حیران کن فوائد

20  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیب کا موسم تقریباً سارا سال رہتا ہے لیکن آپ جتنا سرخ سیبوں کو بازار میں دیکھتے ہوں گے اس سے بہت کم نظر سبز یعنی ہرے سیبوں پر پڑتی ہوگی۔ سبز سیب اتنے ہی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جتنے کے سرخ، بس فرق یہ ہے کہ ان کا مزہ تھوڑا سا مختلف ہوتا، جیسے یہ سیب کھانے میں ذرا سے کھٹے میٹھے زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم سبز سیب کی ایک خاص بات یہ ہے۔

ان کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں، یعنی اچھی صحت اور خوبصورتی کے لیے یہ پھل کافی بہترین مانا جاتا ہے۔ ان میں فائبر، منرلز اور وٹامنز کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ 1- میٹابولزم میں اضافہ سبز سیبوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اس سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے کیوں کہ چھلکے سمیت سیب کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ سبز سیب سے جگر اور نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں۔ 2- خون کی روانی میں مددگار سبز سیبوں میں فیٹ کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے جسم میں خون کی روانی اچھی رہتی، جبکہ اس میں وٹامن کے کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، خون کی روانی بہتر ہونے سے دل کی کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ 3- وٹامن اے اور وٹامن سی کی موجودگی ہرے سیبوں میں وٹامن سی کی مقدار بےحد زیادہ ہوتی ہے جس سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، اس سیب کو روزانہ کھانے سے جلد تازہ رہتی ہے، جبکہ وٹامن اے بینائی کو بہتر بناتا ہے۔ 4- ہڈیوں کے لیے مفید کئی وٹامن اور منرلز کی موجودگی کے ساتھ ساتھ سبز سیب میں کیلشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، اور ہر روز ایک سبز سیب کھانے سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ 5- سدا بہار جوان رہنے میں مددگار ہرے سیب کے صحت پر بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خوبصورتی کے لیے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے ہلکے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…