اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کھانا کھانے کے بعد یہ 5 کام بالکل نہ کریں

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر کوئی ہی چاہتا ہے کہ بھر پیٹ کھانا کھانے کے بعد فوری اپنے بستر پر آرام کرے، یا کسی کو کھانے کے بعد پھل کھانے کا شوق اٹھتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیٹ بھر کے کھانا کھانے کے بعد بہت سے کام ہیں، جن کو کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے؟ اگر آپ نہیں جانتے تو یہاں ایسے 5 کام مندرجہ ذیل ہیں جو اب سے کھانا کھانے کے بعد کرنے سے پرہیز کریں۔

تمباکو نوشی یعنی سگریٹ وغیرہ سب سے زیادہ اثر آپ کے معدے پر کرتی ہے، کھانا ہضم ہونے کے دوران تمباکو نوشی سے معدے میں جلن بھی ہوسکتی ہے، جبکہ اس سے معدے کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ چائے پینا کھانا کھانے کے بعد چائے پینا بھی آپ کے نظام ہاضمہ میں عمل دخل کرسکتا ہے، چائے اور کافی میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو اس نظام کو سست بنا سکتے ہیں۔ نہانا ویسے تو ناشتے سے قبل نہانے کو ہمیشہ سے زیادہ مثبت عمل سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن اگر آپ کھانا کھانے کے بعد نہانے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس سے آپ کے ہاضمے کا نظام سست ہوسکتا ہے، کیوں کہ نہانے سے معدے سے باقی حصوں میں جانے والے خون کی رفتار کم ہوسکتی ہے۔ سونا دن کے کسی بھی وقت پیٹ بھر کھانا کھانے کے بعد سونے کا ارادہ نہ کریں، کیوں کہ اس سے آپ کو آرام تو بالکل نہیں ملے گا، اس کی وجہ یہ یے کہ جب آپ سونے کی کوشش کریں گے تو آپ کا جسم معدے میں کھانے کو ہضم کرنے کے لیے تیزی سے کام کررہا ہوگا، اس سے وزن میں اضافے کا خدشہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ پھل کھانا پیٹ بھر کھانے کے بعد پھل کھانے کا اتنخاب بھی کافی منفی ہے، ویسے تو پھل اچھی صحت کے لئے ضروری ہیں، لیکن انہیں کھانے کا بھی ایک صحیح وقت ہوتا ہے۔ پھلوں کو ہمیشہ خالی پیٹ کھانا چاہیے، ورنہ کھانے کے بعد پھل کھانا آپ کے نظام ہاضمہ کو متاثر کرے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…