جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جنک فوڈ کے شوقین خود کو اپنے ہاتھوں ہی موت کے منہ میں دھکیلنے لگے،پیٹ کی چربی، آنتوں کا کینسر، امراض قلب ،بلڈ پریشراور شوگر کے مرض میں کیوں مبتلا ہورہے ہیں؟ماہرین نے خبردارکردیا

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پیٹ کے اہم اندورنی اعضاء کے آس پاس جمع ہونیوالی چربی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے،جلد کی چربی کے مقابلے میں آنت پر چربی زیادہ تیزی سے بنتی ہے اور اسی رفتار سے کم بھی ہوتی ہے،دور جدید میں بڑھتا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے،یہ کئی مہلک امراض جیسے امراض قلب، بلڈ پریشر، ٹائپ ٹو ذیابیطس، آنتوں کا کینسر، سانس کا بار بار رکنا اور چلنا وغیرہ کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین طب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی،

پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم احمد حسن نوری اور حکیم عطاء الرحمن صدیقی، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم محمد ابوبکر، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر اور ڈاکٹر سکند ر حیات زاہد نے پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام صحت مند زندگی پانے کے لئے پیٹ کی چربی گھٹائیں کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر وقت جنک فوڈ کا استعمال آپکی صحت کو متاثر کرتاہے اور آپکا وزن بڑھانے خصوصاً پیٹ کی چربی میں اضافے کا باعث بنتاہے۔ جو مختلف بیماریوں کا باعث ہے۔ ایک مکمل غذا جس میں پھل ، سبزیاں اور پروٹین شامل ہو، اگر اعتدال سے کھائی جائے تو وہ پیٹ کو بڑھنے سے روکتی ہے۔ ان میں موجود وٹامن، معدنیات اور اینٹی اکسیڈنٹس آپکو تروتازہ رکھتے ہوئے غذائی کمی کو پورا کرتے ہیں ۔ آپکو راتوں رات تو اس کا پھل نہیں ملے گا لیکن اس کے دورس نتائج ضرور سامنے آئیں گے۔کھانے کے وقت کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ پیٹ بھر کے نہ کھائیں بلکہ پچھلا کھانے ہضم ہونے اور بھوک لگنے کے بعد ہی کھانا کھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین صحت، صحت مند رہنے کے لئے روزانہ تیس منٹ ورزش یا واک کرنیکا مشورہ دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ کی مختلف ورزشوں کے ذریعے آپ فالتو چربی تیزی سے گھٹا سکتے ہیں اور وزن والی ورزشیں کرکے پٹھوں کو بھی مضبوط کرسکتے ہیں ۔ اس مقصدکے لئے آپ کو جم بھی جوئن کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات انتہائی اہم ہے وہ یہ کہ رات کے کھانے کے بعد لیٹنے کی بجائے چہل قدمی کرنے کو زندگی کا حصہ بنائیں ۔ مارکیٹ میں چربی کم کرنیوالی دواؤں کو استعمال کرنیکی بجائے مذکورہ بالا مشوروں پر عمل کرکے آپ اپنے پیٹ کی چربی کو گھٹاسکتے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…