ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جلد کی دلکشی کے لیے ملتانی مٹی کے حیرت انگیز فائدے

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں اس ملتانی مٹی ہے ملتانی مٹی کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس کو چہرے پرلگانے سے آپ کی جلد صحت مند اورصاف رہتی ہے یہ مٹی جلد سے داغ دھبے اور مہاسے صاف کردیتی ہے ۔ اسے لگانے سے آپ کاچہرہ صاف ستھرااور چمک دار ہوجاتا ہے۔آج ہم آپ کو بتائیں گے گرم موسم کسی طرح ملتانی مٹی استعمال کر کے جلد کع شگفتہ ،اور پررونق رکھا جا سکتا ہے ۔

ملتانی مٹی کے فوائد اور استعمال کا طریقہ ملتانی مٹی جلد سے زہریلے مادوں کو نکال کر خلیوں کو نئی زندگی دے دیتی ہے اور چہرے پر دانوں کو بھی روکتی ہے۔ملتانی مٹی کو عرق گلاب، گھیگوار، دہی یا پھر دودھ میں ملا کر استعمال کیا جائے تو اس کے نتائج زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔ ملتانی مٹی کے باقاعدہ استعمال سےجلد پر گرمی سے نکلنے والے دانے کچھ ہی دیر میں صاف ہوجائیں گے۔ چکنی جلد کے لیے ملتانی مٹی کوعرق گلاب کے ساتھ پیک بنا کر استعمال کریں اور خشک جلد کے لئے اسے بادام کے پیسٹ کے ساتھ لگائیں ۔ ملتانی مٹی میں ایک چمچہ عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کا اضافہ تیل صاف ہوجاتا ہے۔ ملتانی مٹی میں پسے ہوئے بادام شامل کرکے اسے آنکھوں کے نیچے لگانے سے ڈارک سرکلز کا مسئلہ حل ہوسکتاہے۔ ملتانی مٹی ٹھنڈی ہوتی ہے اس لیے تیز گرمیوں میں اگر اسے چہرے پر لگایا جائے تو ٹھنڈ محسوس ہوتی ہے اور گرمی دانے ختم ہوجاتے ہیں۔ ملتانی مٹی میں قدرتی معدنیات کا خزانہ پایا جاتا ہے۔ اس میں موجود مالیکیول گیلے ہو کر الیکٹرک چارج کا کام انجام دیتے ہیں ۔ اس سے نہ صرف چہرے پر موجود بلیک ہیڈز کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ خون کی رفتار کو بھی بہتر بنانے کا سبب بنتا ہے جو کہ مجموعی طور پر چہرے کی اسکن ٹون کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…