پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بہت زیادہ جمائیاں آنا کن امراض کی علامت؟

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمائی لینا ایک قدرتی عمل ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بہت زیادہ جمائیاں لینا نقصان دہ بلکہ کسی مرض کی علامت ہوسکتا ہے؟ جی ہاں واقعی ایسا ہوتا ہے اور اس کی وضاحت تو آپ نیچے پڑھ ہی لیں گے، مگر یہ جان لیں کہ جب کوئی شخص جمائی لیتا ہے تو اپنا منہ کھولتا ہے جس سے پھیپھڑے ہوا سے بھر جاتے ہیں، کانوں کے پردے کھچ جاتے ہیں۔

اضافی آکسیجن دماغ اور جسم کے دیگر حصوں تک پہنچ جاتی ہے۔ جمائی لینے سے دماغ تک آکسیجن اور خون پہنچنے سے ذہنی طور پر چوکنا پن بڑھتا ہے اور عام طور پر جمائی آتی بھی اسی وجہ ہے جب ہم ذہنی طور پر سست یا تھکاوٹ کے شکار ہوں۔ کچھ لوگ بہت زیادہ جمائیاں کیوں لیتے ہیں؟ ایک تحقیق میں تو بتایا گیا تھا کہ جمائی دماغ کو بڑا اور اس کے حصوں کو سرگرم کرتی ہے جبکہ 2007 کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ اس عمل کے نتیجے میں آکسیجن ملنے سے دماغ کو ٹھنڈک پہنچتی ہے۔ تو جمائی لینا تو معمول کا حصہ ہے مگر بہت زیادہ جمائیاں کسی مخصوص عارضے کا نتیجہ ہوسکتی ہیں، جو درج ذیل ہیں۔ اعصابی نظام میں گڑبڑ بلڈپریشر اور دل کی دھڑکن کو ریگولیٹ کرنے والے اعصابی نظام مسئلے کا شکار ہو تو بہت زیادہ جمائیاں آنے لگتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ بلڈ پریشر اور دھڑکن کی رفتار میں کمی کے نتیجے میں دماغ تک خون کی رسائی محدود ہوجاتی ہے، ایسی صورتحال میں دماغ خودکار طور پر جمائی کے ذریعے آکسیجن کی مقدار بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ادویات ایسی ادویات جو غنودگی کا شکار کرتی ہیں، وہ بھی بہت زیادہ جمائیوں کا باعث بنتی ہیں۔ جگر کے امراض جگر کے امراض اگر سنگین مرحلے تک پہنچ جائیں تو بھی بہت زیادہ جمائیاں آنے لگتی ہیں، اس مرحلے پر جسمانی طور پر تھکاوٹ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جو جمائیوں کی وجہ بنتی ہے۔ نیند کے مسائل بے خوابی یا نیند کے دوران سانس میں رکاوٹ ہونا ایسے عارضے ہیں جو شدید جسمانی تھکاوٹ کا باعث بنتے ہیں اور اس کے شکار لوگ اکثر جمائیاں لیتے نظر آتے ہیں۔ سونے سے قبل جرابیں پہننے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ بلڈ شوگر کی سطح میں اچانک کمی بہت زیادہ جمائیاں ذیابیطس کے شکار کے افراد میں بلڈشوگر کی سطح میں اچانک بہت زیادہ کمی کی نشانی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…