کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں مددگار عام غذائیں

10  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کولیسٹرول ایک چربیلا،نرم اور ملائم مادہ ہے جس کی متعین مقدارانسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے مگر اس میں اضافہ خون کی نالیوں یا شریانوں کی دیواروں کے گرد جم کر انہیں تنگ اور سخت کردیتا ہے۔ کولیسٹرول کی شرح میں اضافے کا بڑا سبب فاسٹ فوڈ اور غیر صحت بخش غذاﺅں کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے جو دوران خون میں اس کی شرح بڑھا دیتی ہے ۔

جو بلڈپریشر،امراض قلب اور دیگر بیماریوں کی وجہ بن جاتی ہے۔ کولیسٹرول کی شرح کو قابو میں رکھنے کے لیے جہاں تازہ پھلوں کا استعمال بہت ضروری ہے، وہیں اسے کنٹرول کرنے کے لیے ایکسر سائز کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ کولیسٹرول سے تحفظ دینے والے پھل پھلوں کے استعمال اور ایکسر سائز سے ہٹ کر بھی ایسی عام چیزیں ہر گھر میں پائی جاتی ہیں، جو کولیسٹرول کی شرح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔ لہسن لہسن تقریبا ہر گھر کے باورچی کھانے میں موجود ہوتا ہے اور اس میں کولیسٹرول کی شرح کو کم کرنے کرنے والے فعال اجزاء پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کولیسٹرول میں مبتلا افراد کو اس کی شرح برقرار رکھنے کے لیے یومیہ لہسن کی 2 گٹھلیاں یا پھر 300 ملی گرام خشک لہن کا پاؤڈر استعمال کرنا چاہیے۔ دھنیا دھنیا اور خصوصا خشک دھنیا میں بھی ایسی اجزاء پائی جاتی ہیں، جو کولیسٹرول کی شرح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ زیادہ کولیسٹرول کے شکار افراد کو اپنے کھانوں میں باقاعدگی سے خشک دھنیا کا استعمال کرنا چاہیے۔ بھوسی اسپغول کی بھوسی میں خوردنی فائبر موجود ہوتا ہے جو نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے ، بلکہ حیران کن طور پر یہ کولیسٹرول کی اضافی مقدار کو بھی ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ میتھی دانہ میتھی دانے سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہر طرح کے کولیسٹرول کو قابو رکھنے میں مددگار چیز ہے۔

میتھی دانے کو استعمال کرنے والے افراد میں جہاں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، وہیں وہ کولیسٹرول کے بڑھ جانے کے خطرے سے بھی آزاد ہوجاتے ہیں۔ گرین ٹی اور آملا اینٹی آکسائڈس اور امینو ایسڈس سے بھرپور گرین ٹی اور آملا بھی کولیسٹرول کی شرح کو قابو رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ آملا اور گرین ٹی کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد کولیسٹرول کے بڑھ جانے سے آزاد ہوجاتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…