ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

تھر ٗ غذائی قلت سے بچی جاں بحق، تعداد 66 ہو گئی

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھر (این این آئی)تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ٗ غذائی قلت کا شکار ایک اوربچی دم توڑ گئی ٗاس طرح رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 66 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزسول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج چارسالہ بچی کویتا دم توڑ گئی ٗبڑھتی ہوئی بچوں کی اموات کے بعد انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی ایڈوکیٹ نے سول ہسپتال مٹھی ٗاسلام کوٹ کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے بچے پاکستان کے بچے ہیں۔ وقت کے حکمرانوں کو تھر کے حالات پر سوچ بچار کرنا چاہیے اور ان مسائل کا دائمی حل نکالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تھر کے مسائل کا حل خیرات نہیں بلکہ مستقل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ تھر کے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں۔انہیں ایسے مشکل حالات میں چھوڑنا زیادتی سے کم نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…