ویانا(این این آئی)ایران کی گارڈین کونسل کے ایک رکن نے کہاہے کہ ڈاکٹروں نے غلطی سے کونسل کے چیئرمین آیت اللہ محمود ھاشمی شاھرودی کا ایک گردہ نکال لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق گارڈین کونسل کے رکن محمد رضا باھنر نے ایک بیان میں بتایا کہ آیت اللہ علی ھاشمی شاہرودی کو گردوں کی تکلیف تھی۔ ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کی مگر غلطی سے جو گردہ تندرست تھا وہ نکال لیا اور خراب گردہ بدستور ان کے جسم میں موجود رہا ہے۔
باھنر کے مطابق علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات کے بعد ان کے جانشین کے لیے گارڈین کونسل کے نئے سربراہ کی تقرری میں تاخیر کا ایک سبب ھاشمی شاھردوی کی بیماری بھی تھی۔ انہیں گردوں کی تکلیف تھی، ڈاکٹروں نے ان کے خراب گردے کو تبدیل کرنے کیلیے سرجری کرنا تھی۔محمد رضا با ھنر نے کہا کہ ان کے ایک گردے میں رسولی تھی جسے تلف کرنا ضروری تھا۔ مگر ڈاکٹروں نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا تندرست گردہ نکال لیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ جو گردہ نکالا گیا وہ تندرست تھا۔ انہیں صرف اس رسولی کو ختم کرنا تھا۔باھنر نے بتایا کہ ایران میں صحت مند گردہ نکالے جانے کے بعد آیت اللہ ہاشمی شاھرودی کی صحت مزید بگڑ گئی اور انہیں علاج کے لیے جرمنی لیجانا پڑا ۔ان کے جرمنی میں علاج کے دوران جرمنی کے سابق رکن پارلیمنٹ فولکر پیک نے ان کے خلاف عدالت میں ایک درخواست دی تھی جس میں ایران میں ان پر انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔