پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں سرطان کے بارے آگاہی کا عالمی دن (آج )منایا جائیگا

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر (سرطان )کے بارے میں آگاہی کا عالمی دن آج ( اتوار ) بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔ اقوام متحدہ کے چارٹرآف پیرس کے مطابق ہر سال 4 فروری کے دن کو دنیا بھر کے رکن ممالک ورلڈ کینسر ڈے کے طور پر مناتے ہیں۔اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اورجان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچائو کے متعلق شعور پیداکرنا ہے۔

اس موقع پر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر کے مختلف شہروں میں سیمینارز، واکس، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میںصحت کے ماہرین عوام کو کینسر کی علامات، علاج معالجے اور احتیاطی تدابیر کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ ورلڈ کینسر ریسرچ فائونڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال ستر لاکھ سے زائد افراد کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کینسر کا مرض پاکستان میں بھی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ پانچ ہزار افراد کینسر کے مرض کا شکار ہو کر جہان فانی سے رخصت ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…