جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اس آسان عادت کو اپنانا موٹاپے سے نجات دلائے

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر جسمانی وزن میں اضافے سے پریشان ہیں اور ڈائٹنگ یا ورزش کے بغیر کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو زیادہ وقت کھڑے رہنے کی عادت کو اپنالیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ مایو کلینک کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ مخصوص ورزشیں اور غذائیں اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں مگر کم بیٹھنا بھی اضافی چربی کو تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔

مزید پڑھیں : موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے 10 بہترین غذائیں تحقیق کے مطابق بیٹھنے کی بجائے دن میں چھ گھنٹے کھڑے ہوکر گزارنا طویل المعیاد بنیادوں پر موٹاپے کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھڑے رہنے پر ہر منٹ بیٹھنے کے مقابلے میں 0.15 کیلوریز زیادہ جلتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق دن بھر میں چھ گھنٹے کھڑے رہنے سے لوگ اس دورانیے میں اضافی 54 کیلوریز جلا سکتے ہیں۔ محققین کا کنا تھا کہ کھڑے رہنا نہ صرف زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے بلکہ مسلز کی اضافی سرگرمیاں ہارٹ اٹیک، فالج اور ذیابیطس کا خطرہ بھی کم کرتی ہیں، تو اس عادت کا فائدہ موٹاپے سے نجات سے ہٹ کر بھی بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کے مقابلے میں مرد کھڑے رہ کر دوگنا زیادہ کیلوریز جلا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : موٹاپا کم ہو تو چربی کہاں جاتی ہے؟ محققین کے بقول اس کی وجہ مردوں کے مسلز کا زیادہ حجم ہے جو کھڑے رہنے پر کیلوریز کے زیادہ جلنے میں مدد دینے والا عنصر ہے۔ تحقیق کے مطابق مسلسل چھ گھنٹے کھڑے رہنا تو ناممکن کام لگتا ہے خصوصاً اگر ڈیسک جاب کررہے ہوں، مگر ایسے افراد جو دن میں بارہ گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں، اس دورانیے کو نصف کم کردیں تو ان کی صحت پر جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے یورپین جرنل آف پریونیٹیو کاریالوجی میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…