جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کتے کن افراد کو زیادہ کاٹتے ہیں؟

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کسی سنسان راستے میں چلتے ہوئے اس بات پر فکرمند ہوتے ہیں کہ کتا کاٹ نہ لے تو درحقیقت آپ خود اسے حملے کی دعوت دے رہے ہوتے ہیں۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ لیورپول یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ذہنی طور پر فکرمند افراد پر کتوں کے حملے کا خطرہ پرسکون افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں : اگر کتا حملہ کردے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟

تحقیق کے مطابق پرسکون رہنا اور خوداعتمادی درحقیقت کتوں کے حملے کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔ یہ اس طرز کی پہلی تحقیق ہے جس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ لوگوں کی شخصیت کتوں کے حملے پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 700 افراد کو جذباتی استحکام کے حوالے سے ایک سے سات تک اسکور دیئے گئے اور کتوں کے حملے کے بارے میں پوچھا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ ایک سے سات کے اسکور کے درمیان پر بڑھتا پوائنٹ زندگی میں کتے کے کاٹنے کے امکان 23 فیصد کم کردیتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ جذباتی طور پر غیر مستحکم افراد کو اکثر کتوں کے حملے کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح کی شخصیت کتوں کو کاٹنے کے لیے اکساتی ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہمارے ملک میں ہی کتوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کے حملوں سے زخمی ہونے والے کیسز کی تعداد بھی ہر سال ہزاروں میں ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : کتے کو کاٹنے والا شخص گرفتار محققین نے مزید بتایا کہ کتوں کے ردعمل کا انحصار ان کے ساتھ موجود فرد کے عمل کے مطابق ہوتا ہے۔ عام طور پر کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تین میں سے ایک یا 33 فیصد واقعات میں علاج کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ بہت کم کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے، مگر کاٹنے کے بعد ڈاکٹر سے معائنہ کرانا ضروری ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل آف Epidemiology and Community Health. میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…