جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میٹھے سے ہٹ کر وہ غذا جو ذیابیطس کا خطرہ بڑھائے

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگا پور(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر سوچا جاتا ہے کہ زیادہ میٹھا کھانا بلڈ شوگر کی سطح بڑھا کر ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار بنا دیتا ہے مگر اس سے ہٹ کر لوگوں کی پسندیدہ غذا بھی انہیں اس جان لیوا مرض کا شکار بنا سکتا ہے۔ ذیابیطس ٹائپ ٹو ایسا مرض ہے جس کے دوران لبلبہ انسولین کی مناسب مقدار بنا نہیں پاتا یا جسمانی خلیات انسولین پر ردعمل ظاہر نہیں کرپاتے ، جس کے نتیجے میں مسلز کا حجم کم ہونے لگتا ہے ۔

جبکہ خون میں شوگر کی سطح بہت زیادہ رہتی ہے اور توانائی میں تبدیل نہیں ہوتی۔ مزید پڑھیں : ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ میٹھے سے ہٹ کر بہت زیادہ سرخ گوشت اور مرغی کھانا بھی اس مرض کا شکار بنا سکتا ہے۔ یہ دعویٰ سنگاپور میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ 63 ہزار افراد پر ہونے والی تحقیق کے دوران سرخ گوشت اور مرغی کے گوشت کے استعمال اور ذیابیطس کے درمیان تعلق پایا گیا۔تحقیق کے مطابق جو لوگ بہت زیادہ سرخ گوشت کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ23 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح چکن کے زیادہ شوقین افراد میں یہ خطرہ 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ گوشت کو غذا سے نکالنے کی ضرورت نہیں بس اعتدال میں کھانے کی ضرورت ہے، خصوصاً سرخ گوشت کو جبکہ مچھلی یا سبزیوں وغیرہ کو ترجیح دینا ذیابیطس کا خطرہ کم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین اور بدترین مشروبات انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں میں غذائی حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ صحت بخش غذا کا انتخاب کرکے ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ کرسکیں۔ سرخ گوشت اور چکن کا اعتدال میں استعمال، چینی اور ریفائن کاربوہائیڈریٹس کا استعمال کرکے اس مرض سے بچنا ممکن ہوتا ہے، اسی طرح ورزش کو معمول بنانا بھی ذیابیطس کا امکان کم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…