بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

اس ملک سے آنیوالی چائے کی پتی ہر گز استعمال نہ کریں کیونکہ۔۔پاکستانی ماہرین نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)کینیا سے پاکستان درآمد کی جانے والی چائے میں مضر صحت کیمیکل Aflotoxin کمپائونڈ اور دیگر مضر کیمیکل موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے وزیر تجارت پرویز ملک کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کینیا سے آنے والی چائے انسانی صحت کے لیے مضر ہے اور اس میں ایفلو ٹاکسن نامی

ایک انتہائی مضر صحت جز شامل ہے جو کہ جسمانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔رائس ایکسپورٹرز ایسوی ایشن کے چیئرمین سمیع اللہ نعیم نے کہا ہے کہ کینیا سے آنے والی چائے میں مضر صحت اجزا کی باقاعدہ لیبارٹری جانچ ہو نی چاہیے ساتھ ہی گوداموں میں ذخیرہ کی گئی کینیا کی چائے کی بھی جانچ پڑتال کی جائے۔دوسری جانب پاکستانی ٹی ایسوی ایشن کے وائس چیئرمین محمد آصف رحمان نے اس الزام کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہے۔آصف رحمان نے کہا کہ چائے کی اسمگلنگ روکی جائے جس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، ایک پاکستانی سالانہ ایک کلو گرام چائے پی جاتا ہے، پاکستانی سالانہ 50 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کی چائے درآمد کرتے ہیں اور نصف کے قریب اسمگل ہوتی ہے جس سے ملکی آمدنی میں کمی واقع ہورہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ملک میں 51 کروڑ ڈالر مالیت کی 17 ملین کلو گرام چائے درآمد کی گئی جبکہ 10 ملین کلو گرام چائے افغان ٹرانزٹ اور دیگر ذرائع سے اسمگل کی گئی۔ پاکستان میں سالانہ 80 کروڑ ڈالر کی چائے درآمد کی جاتی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق ایفلو ٹاکسن نامی جز انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور اس کا مسلسل استعمال کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…