بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینے میں انفیکشن سے نجات میں مددگار ٹوٹکے

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موسم سرما میں سینے میں بلغم کی مقدار بڑھنے نتیجے میں انفیکشن کا امکان بڑھ جاتا ہے چاہے کھانسی ہو یا نہ ہو۔سینے میں انفیکشن یا ٹھنڈ متعدد امراض کے نتیجے میں لاحق ہوسکتا ہے جیسے موسمی نزلہ زکام یا فلو وغیرہ۔خوش قسمتی سے سینے میں انفیکشن سے ریلیف گھر بیٹھے بھی ممکن ہے جن میں سے کچھ طریقہ کار درج ذیل ہیں۔ مزید پڑھیں : گلے کی خراش سے نجات حاصل کرنے کے آسان نسخے بھاپ لینا کسی برتن میں پانی گرم کریں اور اپنے سر کو تولیے سے ڈھانیپ کر بھاپ میں سانس لیں۔

یہ گرم بھاپ ہوا کی نالیوں کو کچھ حد تک کھولتی ہے جس کے نتیجے میں مواد کے لیے نکلنا آسان ہوجاتا ہے۔ اسی طرح بھاپ لینا روزمرہ کے تناﺅ سے نجات دلانے میں میں بھی مدد دیتا ہے۔ زیادہ پانی یا مشروبات کا استعمالجسم میں مناسب مقدار میں پانی کی موجودگی بلغم کے اخراج میں مدد دیتی ہے، ادرک کی گرم چائے بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہے جبکہ چکن سوپ بھی سینے میں انفیکشن میں ریلیف دلاسکتا ہے۔ سینے میں انفیکشن کے دوران کافی یا کیفین والے مشروبات سے دور رہنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ شہد بھی فائدہ مند سینے میں ٹھنڈ کے لیے ایک اور قدرتی ٹوٹکا شہد ہے، جسے گرم پانی میں لیموں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شہد کھانسی کے سیرپ سے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے، جو رات کو کھانسی کی روک تھام کرکے بچوں کی نیند کو بہتر کرتا ہے۔کسی تیل کو سونگھنا پودوں سے حاصل کیے جانے والے تیل بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں، ایک تحقیق کے دوران چودہ   مختلف اقسام کے تیل آزمائے گئے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ متعدد اقسام کے بیکٹریا کے خلاف مددگار ثابت ہوئے، اگرچہ بیکٹریا سے ہونے والا انفیکشن وائرل انفیکشن سے کم شکار کرتے ہیں مگر وہ سینے میں شدید انفیکشن کا باعث بنتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : موسمی نزلہ زکام سے بچنا چاہتے ہیں؟ مالش پودینے کے تیل کی مالش سینے کے انفیکشن کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جبکہ بچوں کی نیند بہتر کرتی ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…