جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سوائن فلو‘‘ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ

datetime 21  جنوری‬‮  2018 |

راولپنڈی (آن لائن)صوبائی حکومت نے خشک سردی کے دوران جان لیوا اور مہلک وائرس ’’سوائن فلو‘‘ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی کے تینوں الائید ہسپتالوں سمیت پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا ہے جس کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈزاور او پی ڈی میں خصوصی کاؤنٹر قائم کر کے ہسپتالوں کے اندر آگاہی بینرز اور پمفلٹس لگانے کے علاوہ سوائن فلو سے بچاؤ کی ادویات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

جبکہ ڈاکٹروں ، نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدائیت کر دی گئی ہے اس ضمن میں بے نظیر بھٹو ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اگرچہ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ابھی تک سوائن فلو کے ایک مریض کی بھی تصدیق نہیں ہوئی تاہم سوائن فلو ایک جان لیوا وائرس ہے جس سے نمٹنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ کرتے ہو ئے تمام اقدامات مکمل کرکے عوام میں آگاہی مہم شروع کر دی ہے انہوں نے کہا سوائن فلو ایک خطرناک مرض ہے یہ کسی بھی مریض سے دوسرے مریض میں با آسانی منتقل ہوتاہے موسم کی بار بار تبدیلی اور خشک سردی کے میں اس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جس کی علامات میں بار بار چھینکیں،ناک ، آنکھوں سے پانی آنا جسم میں درد ہوناشامل ہیں انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کا کوئی بھی مریض ہو تو اس کے پاس کھڑا نہیں ہونا چائیں اور اس طرح کی کسی میں بھی علامت ہو تو وہ فوری طور پر اپنے قریبی ہسپتال میں رابطہ کریں تاکہ ابتدائی میں سے ہی اس کو کنٹرول کیا جاسکے انہوں نے کہا کے بے نظیر بھٹوہسپتال میں سوائن فلو کے کسی بھی مریض کی ابھی تک کو ئی تصدیق نہیں ہوئی لیکن پنجاب گورنمٹ کی ہدایت کے مطابق سوائن فلو سے نمٹنے کیلے تمام اقدامات مکمل کرنے کے ساتھ ایمرجنسی الرٹ کر رکھی ہے ہسپتال میں عوام کو آگاہی مہم بھی شروع کی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نزلہ ، زکام ، بخار ، چھاتی کے انفیکشن بڑ جانے کے باعث نمونیہ کی شکل اختیار کر سکتا ہے اور جسم کے باقی حصوں کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے پھپھڑے اور سانس میں کو نقصان پہچانے سے مریضوں کی اموات واقع ہو جاتی ہیں انہوں نے کہا کے اس کیلئے احتیاط بہت ضروری ہیں انہوں نے کہا کے شہریوں کو ماکس پہن کر رکھیں چائیں اور ٹھنڈ سے محفوظ رہیں اورنزلہ ، زکام ، بخار، جسم کے در دکی معمولی سی بھی شکایات ہوتو فوری طور پر اپنے قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں ۔

تا کہ اس کو ابتدا میں ہی کنڑول کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہسپتال کی ایمرجنسی اور اوپی ڈی میں نئے کاؤنٹر قائم کئے ہیں اور بینرز اور پفلٹ بھی لگادیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سوائن فلو سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کر لیں ہیں اور ہمارے پاس سوائن فلو کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں اور ہسپتال کا عملہ ہنگامی بنیادوں سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس خالد رنوا نے بتایا کہ سوائن فلو ا کی بھی تک تصدیق نہیں ہوئی لیکن پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق سوائن فلو سے نمٹنے کیلئے تمام سہولیات میسرکر دی گئی ہیں اورسوائن فلو کی ادویات ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہیں اور سٹاف کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کیا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…