جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سردیوں کی اس سوغات کو کھانا پسند کرتے ہیں؟

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مختلف سوغاتوں کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔ جیسے گلاب جامن یا گرما گرم گاجر کا حلوہ وغیرہ، مگر اس موسم کے دوران یہ بھی خیال رکھنا چاہئے کہ منہ چلانے کے لیے ایسی سوغاب کا انتخاب کریں جو کہ جسم کے لیے نقصان دہ نہ ہو۔ تِلوں کے لڈو تو آپ نے دیکھیں ہی ہوں گے جو کہ سردیوں کے دوران گلی کوچوں میں عام ملتے ہیں۔

اگر وہ پسند نہیں تو  اس کے فوائد جان لیں جو کافی حیران کن ہیں۔ مزید پڑھیں : تلوں کے تیل کے 6 حیران کن فوائد جسمانی وزن میں کمی تِلوں کے لڈو جسمانی وزن میں کمی مدد دیتے ہیں کیونکہ تِلوں میں چربی گھلانے کی خصوصیات ہوتی ہیں جو جسمانی وزن کو کم کرتی ہیں۔ بڑھاپے کی رفتار سست کرے یہ لڈو زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ایک کیمیکل کولیگن کی پیداوار بڑھانے والا جز ہے جس سے عمر بڑھنے سے طاری ہونے اثرات زائل ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں بڑھاپا جلد طاری نہیں ہوتا جبکہ جلد کو بھی ہموار رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : روزانہ 4 بادام کھانے کے یہ فائدہ جانتے ہیں؟ کینسر سے تحفظ یہ سوغات اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو کینسر کی روک تھام کرتے ہیں جبکہ جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ اجزاءکو خارج کرتا ہے۔ بلڈ پریشر کے لیے مفید چونکہ اس لڈو میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، تو اسی لیے بلڈ کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آئرن سے بھرپور اگر تو خون کی کمی کے شکار ہیں تو ان لڈوﺅں میں موجود آئرن اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے بہت مفید ہے۔ جوڑوں کے امراض سے تحفظ کاپر اور

دیگر اجزاءتِلوں کے لڈو کو  جوڑوں کے امراض کی شکایت میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کے بھربھرے پن کی شکایت کم کرتا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…