اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جوانسان صحت مند ہو وہ ایک بھرپور زندگی گزارتا ہے لیکن عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ نظر کا کم ہونا فطری بات ہے۔ماہرین کے مطابق کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے جہاں جسم کے دوسرے حصوں پر اثر پڑتا ہے وہیں آنکھوں کی بینائی بھی اس سے متاثر ہوتی ہے۔اگر کولیسٹرول کوکنٹرول رکھا جائےتو بینائی کی کمزوری کوٹھیک کرنا ممکن ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول بڑھنے سے آنکھ کی پتلی میں
چربی جمع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بینائی کمزور یا جا بھی سکتی ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ لہسن ایسی قدرتی دوائی ہے جس کے کھانےسے کولیسٹرول کم کرنا ممکن ہے۔لہسن کی آدھی توڑی کھانے سے کولیسٹرول کم ہو جاتا ہے۔اگر لہسن کو پیس یا چبا کر کھایا جائے تو اس سے نکلنے والے پانی کے باعث ہمارے جسم کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور بلڈ پریشر قابو میں رہنے سے آنکھوں کے افعال ٹھیک رہتے ہیں۔