بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اٹھتے بیٹھتے کان میں تیلیاں مارنے والوں کیلئے بڑی خبر‎

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)کان میں تیلیاں مارنا بظاہروقتی آفاقہ کاباعث سمجھاجاتاہے لیکن اس سے بعض اوقات قوت سماعت سے محرومی جیسے بڑے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ ایم ڈی ہیئرنگ کمیٹی آف امریکن اکیڈمی آف اوٹولارینگولوجی ہیڈ اینڈ نیک سرجری ڈاکٹر ڈوگلس بیکوس کا کہنا ہے کہ گھر کے بڑے بوڑھوں کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ ایسے ہی کوئی چیز اٹھا کر کان کی صفائی کے لئے نہیں ڈالنی چاہیے، لیکن سب سے پہلے ہمیں

کان کے میل کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے جو حقیقتاً کان کی حفاظت کے لئے ہوتا ہے۔ کان کے میل  ’ایئرویکس‘ کا مقصد کان کی نالی کو صاف رکھنا ہے، یہ میل نہ صرف گرد و غبار کو کان کے پردے سے دور رکھتا ہے بلکہ اینٹی بیکٹیریل مواد بھی پیدا کرتا ہے۔ ڈاکٹرڈوگلس بیکوس کا مزید کہنا ہے کہ بنیادی طور پر انسان کے کان خود بخود صاف ہوتے رہتے ہیں لیکن جب انسان خود کو فطری نظام سے بھی زیادہ سمارٹ سمجھنے لگتا ہے تو پھر وہ نہ کرنے والے کام جیسے کان کی بے ہنگم طریقہ سے صفائی بھی کرنے لگتا ہے۔ سویب یعنی سرے پر روئی لپٹی سلائی کے ذریعے صفائی کرنا قطعاً درست نہیں ، یہ سلائی بہت چھوٹی ہوتی ہے اور کان کے سوراخ کے اندر تک چلی جاتی ہے، حقیقی طور پر جب آپ اس سے کان کی صفائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو میل باہر کے بجائے کان میں مزید اندر تک گھس جاتا ہے، جہاں پھر وہ نالی میں پھنس کا جم جاتا ہے اور پھر اس کا نکلنا دشوار ہو جاتا ہے۔ کان کی نالی کے اندر تک پہنچنے والے اس میل کی وجہ سے فنگس، بیکٹریا یا کوئی وائرس پیدا ہو سکتا ہے، جو بعدازاں کان میں درد یا کسی اور انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ پھر جب آپ سلائی کو کان کے زیادہ اندر لے جاتے ہیں تو یہ کان کے پردے کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر ڈوگلس بیکوس نے کان کی صفائی کے لئے سلائی کو مسترد کرتے ہوئے اس کا متبادل و درست طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ سفید سرکہ، الکوحل اور پانی کو برابر مقدار میں ملا کر اس کے چند قطرے کان میں ٹپکا لیں، جس سے بغیر تکلیف اور نقصان پہنچائے کان کی ضروری صفائی ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…