اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آنکھوں کے گرد حلقوں کی عمومی وجہ سے رات دیر تک جاگنا اورزیادہ کام ہوتی ہے تاہم اگر یہ حلقے اور سوجن بلاوجہ ہیں تو یہ بات انتہائی تشویشناک ہےجس کی وجہ آپ کی خوراک کا غیر متوازن ہونا ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آنکھوں کے گرد حلقے اور سوجن اس وقت نمودار ہونا شروع
ہوتےہیں جب ہماری آنکھوں کی پتلی کے نیچے فاسد مادے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ نمک کا زیادہ استعمال ہے ، اگر آنکھوں کے گرد حلقے اور سوجن پائیں تو فوری طور پر خوراک میں نمک کی مقدار کم کر دیں جبکہ بازاری جنک فوڈ جن میں سوڈیم کی بھاری مقدار پائی جات ہے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔