پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں 70 لاکھ افراد کو ذیابیطس کا خدشہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ذیابیطس کا مرض دہائیوں سے موجود ہے اور اس پر قابو پانے کی کوششیں بھی ناپید ہیں۔ پاکستان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 70 لاکھ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد اس مرض میں مبتلا ہونے کے دہانے پر ہیں اگر احتیاطی

تدابیر نہ اپنائی گئیں۔ عالمی ادارہ صحت اور ذیابیطس پر نظر رکھے ہوئےدیگر عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے میں ناکام رہا تو 2040 تک ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ ہو جائے گی۔ ڈاکٹر عباس حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ذیابیطس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عباس حیات نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس ایک ایسی خاموش بیماری ہے جو انسانی جسم کو برباد کر کے رکھ دیتی ہے۔ سرکاری سطح پر آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بیماری کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔ ‘حکومت تو ان اشتہارات اور پروگراموں کو بند نہیں کر رہی ہے جس میں ذیابیطس کے علاج کے بارے میں غلط معلومات دی جاتی ہیں۔ حکومت نے اگر کچھ اور نہیں کرنا تو اس قسم کے غلط اشتہارات اور پروگراموں کو بند کر کے عوام پر بڑا احسان کر سکتی ہے۔’ ‘ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم صرف ذیابیطس کے عالمی دن پر ایک واک کا انتظام کر کے خاموشی سے بیٹھ جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے۔ حکومت کو اس بیماری سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا۔’ انھوں نے بتایا کہ یہ بے حد ضروری ہے کہ ذیابیطس کی بروقت تشخیص کی جائے اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔ ‘دو

طرح کی ذیابیطس ہیں۔ ایک وہ جو بچپن سے ہی ہو جاتی ہے اور دوسری جو تقریباً 40 سال کی عمر میں ہوتی ہے۔ دوسری قسم کی ذیابیطس عام طور پر خوراک میں تبدیلی، دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں لوگوں کی نقل مکانی جیسی وجوہات کے باعث ہوتی ہے۔’ ڈاکٹر سہیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے آگاہی کی بے حد ضرورت ہے۔ ‘ہماری نوجوان نسل کو خاص طور پر آگاہی کی ضرورت ہے کیونکہ اس مرض

کے ہونے کی ایک بڑی وجہ ہمارا لائف سٹائل ہے، کیا خوراک کھاتے ہیں اور کیا ہم معیاری خوراک کھا رہے ہیں یا نہیں۔’ انھوں نے کہا کہ جب تک سرکاری سطح پر اس بیماری سے بچاؤ کی آگاہی نہیں کی جاتی تو ذیابیطس کے مریضوں میں اضافے کو روکنا مشکل ہی نہیں بلہ ناممکن ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس سے بچاؤ کے حوالے سے کسی قسم کی آپریشنل پالیسی یا سٹریٹیجی موجود نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…