بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’کیلا اور دودھ۔۔ آلو اور گوشت‘‘ عوام کی پسندیدہ وہ غذائیں جو ایک ساتھ کھانا صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ؟ حیران کن رپورٹ!!

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ بات تو ہر شخص جانتا ہے کہ پھلیوں اور سوڈے کا ایک ساتھ استعمال ہماری صحت کو برباد کرسکتا ہے۔ لیکن آج جن چیزوں کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ان کے بارے میں آپ شرطیہ نہیں جانتے ہوں گے کہ ان کو ایک ساتھ کھانا آپ کی جان کے لئے کتنا بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔امریکی ماہرین غذا کی رپورٹ کے مطابق کون کون سی چیزوں کو ایک ساتھ کھانا آپ کی صحت برباد کرسکتا ہے۔دودھ اور کیلا:ان

دونوں غذاؤں کا ایک ساتھ صحت مند لائف اسٹائل کے لئے استعمال عوام الناس میں خاصا مشہور ہے کیونکہ اس کا ذئقہ خوشگوار ہوتا ہے اور جلد تیار ہوجانے والی چیز ہے۔ حالانکہ کچھ غذائی ماہرین یہ بات بیان کرتے ہیں کہ دودھ کو پھلوں کے ساتھ استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ اور خاص کر وہ پھل جو زیادہ میٹھے ہوں۔ ایسی چیزیں جسم میں زیادہ دیر تک رہتی ہیں اور نظام ہاضمہ کو سست کرتی ہیں۔ اسی لئے دودھ کو علیحدہ پینا زیادہ فائدہ مند ہے۔سینڈوچ اور کافی:جب آپ کے پاس وقت کی قلت ہوتی ہے تو زیادہ تر سینڈوچ اور کافی کو بھوک مٹانے کے لئےترجیح دی جاتی ہےکیونکہ سینڈوچ بازار سے باآسانی مل جاتے ہیں اور کافی گھر میں جلدی سے تیار ہوجاتی ہے۔ حالانکہ ڈبل روٹی میں کیلشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے اور یہ نظامِ ہاضمہ کو بھی تقویت بخشتی ہے۔ اسی لئے سینڈوچ اور کافی کو ایک ساتھ استعمال کرنے کے بجائے ڈبل روٹی کے ساتھ کھانا زیادہ مفید ہے۔ٹماٹر اور کھیرا:ان دونوں چیزوں کا سلاد کے طور پر استعمال ایک عام سی بات ہے جبکہ ایک حالیہ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان دونوں کے ایک ساتھ استعمال سے جسم کے بائیو کیمیکل نظام کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس سے جسم کے مختلف حصوں میں سوجن بھی پیدا ہوسکتی ہے اور ان دونوں سبزیوں میں موجود وٹامنز ٹھیک طرح سے ہضم بھی نہیں ہوتے۔آلو اور گوشت:تکہ اور فرینچ فرائز کھانا کس کو پسند نہیں لیکن کیا آپ

جانتے ہیں اگر گوشت اور فرائز کو ایک ساتھ کھایا جائے تو یہ ہمارے جسم پر برے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ یہ بظاہر ذائقہ دار غذا آپ کے پیٹ کے لئے بہت بھاری ہوتی ہے اور آسانی سے ہضم نہیں ہوتی اس کی وجہ سے تیزابیت، گیس اور مختلف قسم کی بیماریاں لاگو ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔پاستا اور بھُنا ہوا گوشت:جس طرح آلو اور گوشت کا مکسچر صحت کے لئے خراب ہے اسی طرح پاستا اور بھنا گوشت بھی صحت کو روند کر رکھ

دیتا ہے۔ ان دونوں غذاؤں کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے جسم میں مختلف طرح کے کیمیکلز پیدا ہوتے ہیں جو تیزابیت اور گیس کا باعث بنتے ہیں۔ڈیری اور اننّاس:ان دونوں چیزوں کا ایک ساتھ استعمال نظامِ انہظام کو سست کردیتا ہے اور جب پیٹ کا نظام سستی کا شکار ہوتا ہے تو پورا جسم ہی سست پڑ جاتا ہے خاص کر صبح کے وقت ایسا ہوتا ہے۔ اسی لئے اس کو ایک ساتھ کھانے سے بھی اجتناب برتیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…