ایسی 5 علامات جو نوجوانوں میں کینسر کی علامت ظاہر کر تی ہیں
اسلام آباد (نیوزڈیسک )ٹین ایج کینسر ٹرسٹ کی ریسرچ کے مطابق ایک تہائی سے زائد کینسر کے مریضوں کے مرض کی تشخیص صحت انتہائی خراب ہونے کے بعد ہی ہوتی ہے۔نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص انتہائی مشکل کام ہے۔ ہر سال 13 سے 24 سال کے درمیان 2500 نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔ٹرسٹ نے اس سلسلے میں کینسر کی پانچ علامات بیان کی ہیں جس سے نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص ہوسکتی ہے۔ ان علامات کو عام بیماریاں بھی سمجھا جاسکتا ہے تاہم ان کا علم ہونا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ پانچ علامات: ہر وقت تکلیف کا احساس سوجن، پھوڑا یا گومڑا
ہوجانا اچانک زیادہ وزن گرنا بہت زیادہ تھکاوٹ رہنا تل میں تبدیلی آنا ٹرسٹ کے مطابق اگر آپ میں یہ علامات موجود ہیں اور تھیک نہیں ہورہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔نیشنل کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر اینجل اڈگر نے کہا کہ نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص میں تاخیر بچوں اور بڑی عمر کے افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں میں کینسر سے اموات کی شرح زیادہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرض کی ابتدا ہی میں تشخیص سے علاج فوری طور پر شروع کیا جاسکتا ہے جس سے موت کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر















































