پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

زندگی پیاری ہے تو7قسم کے ٹیسٹ کروانے میں کوتاہی مت کریں

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اورجسمانی عوارض کا شکار ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا جاتا ہے۔کینسر سے لے کے امراض قلب تک اور ذیابیطس سے فالج تک ہر قسم کی زندگی کیلئے خطرناک بیماری کا اس دور میں خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ان ممکنہ خطرات سے آپ کی اور آپ کے پیاروں کی زندگی بچی رہے تو سات قسم کے ٹیسٹ کروانے میں ہرگز کوتاہی مت کریں۔بال کینسر کی سکریننگ ضرور کروانی چاہئے۔

ایک تحقیق کے مطابق چھاتی اور پھیپھڑوں کے سرطان کے علاوہ بال کینسر اموات کی بڑی وجہ ہے۔اس سرطان میں مبتلا ‎افراد کی بڑی تعداد 60برس سے زائد ہوتی ہے۔درحقیقت ہر10 میں سے8 بال کینسر کے مریض 60برس سے زائد کے ہوتے ہیں۔برطانیہ میں اسی وجہ سے 70 برس سے زائد کے افراد کیلئے بال کینسر کی سکریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔سرویکل کینسر کی سکریننگ بھی یورپی ممالک میں 25 برس سے زائد کی خواتین کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے۔اس کیلئے سمیئر ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔یہ ٹیسٹ تکلیف دہ ہوسکتا ہے تاہم خواتین کو سروکس کے کینسر سے بچانے کیلئے اس ٹیسٹ کو کروانا لازمی ہے۔کولیسٹرول اور بلڈ ٹیسٹ ہر اس شخص کیلئے ضروری ہے جس کے خاندان میں کولیسٹرول اور بلند فشار خون (بلڈپریشر)کی بیماری موجود ہے۔اس حوالے سے یہ ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ کولیسٹرول کی زیادتی کی کوئی علامت موجود نہیں ہے، ایسے میں کوئی بھی شخص اس بیماری کا شکار ہوسکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ اس کے علم میں بھی نہ ہو۔بریسٹ کینسرسکریننگ تمام خواتین کیلئے لازمی ہونی چاہئے کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں بریسٹ کینسر خواتین میں باعث اموات بننے والی سب سے بڑی بیماری ہے۔بریسٹ کینسر کی سکریننگ میمو گرام کے ذریعے کی جاتی ہے۔

آئی ٹیسٹ کروانے کا مقصد محض آنکھوں کا نمبر چیک کروانا نہیں ہوتا ہے بلکہ اس طرح آنکھوں میں ممکنہ طور پر تمام بیماریوں کے امکانات کی نشاندہی بھی ہوسکتی ہے۔خاص کر اگر آپ کی عمر پچاس برس سے زیادہ ہے، اور آپ بلند فشار خون یا پھر ذیابیطس کا شکار ہیں تو ایسے میں اس ٹیسٹ کا لازمی اہتمام کریں۔اپنی جلد پر خاص توجہ دیں۔اگر آپ کو جلد پر کوئی خاص نشان دکھائی دیتا ہے۔تل یا مہاسوں کی تعداد غیر معمولی ہے یا پھر تیزی سے نکل رہے ہیں تو پھر معالج سے رجوع کرنے میں ہرگز دیر نہ کریں کیونکہ مختلف قسم کے کینسر کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…