جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اگر آپ کی کمر میں ہر وقت درد رہتا ہے تو ان مشوروں پر عمل کریں‎

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کمر کا درد وہ موزی بیماری ہے کہ جس کا شکار ہونے والا ہی اس کی تکلیف کو سمجھ سکتا ہے۔ اس شدید تکلیف کا شکار ہو کر ناقابل بیان درد سہنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی زندگی میں کچھ ایسی عادات کو لازم بنا لیں کہ جو آپ کو کمر کے مسائل سے باآسانی بچا سکتی ہیں۔ ﴿ آپ کی کمر کو سہارا دینے کیلئے کمر اور پیٹ کے پٹھے اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔

اگر یہ پٹھے مضبوط ہوں گے تو کمر کو سہارا مل سکے گا اور آپ کمر  درد سے محفوظ رہ سکیں گے۔ ان پٹھوں کو کمزوری سے بچانے کیلئے ایسی ورزشیں باقاعدگی سے کریں جو پشت اور سامنے کے پٹھوں کو مضبوط بنائیں۔ ﴿ بیٹھتے اور کھڑے ہوتے وقت پشت کو سیدھا رکھیں کیونکہ ڈھیلے ڈھالے اور سست انداز میں بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے جسم کے پٹھوں کو ڈھیلے پڑنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور یہ کمر کو سہارا دینے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ﴿اگر آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیسے سیدھا کھڑا ہونا ہے تو دیوار کے ساتھ کمر لگا کر کھڑے ہوں۔ آپ کی پشت، کولہے، ایڑیا اور سر دیوار کے ساتھ لگنا ضروری ہے۔ اس انداز کو ذہن نشین کر لیں اور جب بھی کھڑے ہوں تو اسی اندادز میں کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔ ﴿ کھڑے ہوں یا بیٹھے ہوں تو سر کو بلند رکھیں گویا کہ آپ کے سر کو کوئی اوپر کی طرف کھینچ رہا ہو، اسی سے آپ کا جسم سیدھا رہے گا۔ ﴿ ایک ٹینس گیند لیں اور اسے کمر کے نیچے اس جگہ رکھیں جہاں درد محسوس ہوتا ہوں۔ اپنے جسم کو اس پر آگے پیچھے حرکت دیں تاکہ درد والی جگہ پر دبا? پڑے۔ یہ متاثرہ جگہ کا قدرتی انداز میں اور انتہائی موثر مساج کرنے کا بہترین اور آسان ترین طریقہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…