پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

اس غذا کومعمول بنائیے،قد میں حیرت انگیزاضافہ کیجیئے

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

ایمسٹرڈیم(نیوز ڈیسک)ماہرین نے اس بات پر تحقیق کی کہ نیدر لینڈ جسے ہالینڈ بھی کہتے ہیں ، کے لوگوں کا قد باقی اقوام سے لمبا کیوں ہے۔یہ بات مشہور ہے کہ ہالینڈ کے لوگ پنیر بہت زیادہ کھاتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پنیر کے استعمال سے ڈچ قوم اس وقت دنیا کی قدرآور ترین قوم بن چکی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دودھ ، دہی اور پنیر جیسی غذائیں ڈچ قوم کی روزمرہ خوراک ہی نہیں بلکہ ان کے لیے قومی علامتوں کی حیثیت رکھتی ہے۔نیدر لینڈ میں دودھ سے بنی غذائیں برطانیہ ، امریکہ اور جرمنی جیسے

ممالک کی نسبت بھی فی کس 25فیصد زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔اس ملک میں مقبول ترین ناشتہ ، پنیر ڈبل روٹی اور دودھ ہے اور صبح کے وقت میٹرو میں سفر کرتے لوگ پنیر سینڈوچ دودھ کے ساتھ کھاتے نظر آتے ہیں۔تقریباً ڈیڑھ صدی قبل ڈچ قوم یورپ میں سب سے چھوٹے قد والی قوم تھی لیکن پچھلے ڈیڑھ سو سال کے دوران انہوں نے پنیر اور دودھ کا مستقل استعمال کیا اور آج یہ یورپ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سب سے لمبے قد والی قوم ہے۔نیدر لینڈ میں خواتین کا اوسط قدم 5فٹ 7انچ اور مردوں کا اوسط قد 6فٹ سے زائد ہے اور ماہرین کا کہناہے کہ اس کے پیچھے پنیر جیسی مصنوعات کا کافی عمل دخل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…