ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گوشت کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک مت پئیں کیونکہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن کیا آپ یا آپ کے بچے اکثر کوکا کولا اور پیپسی جیسے سافٹ ڈرنک پیتے ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو یہ جان لیں کہ دل کی بیماری، موٹاپہ اور ذیابیطس جیسے مسائل آپ کے دروازے پر دستک دینے کیلئے تیار کھڑے ہیں۔ اگرچہ ایک مدت سے ان مشروبات کے نقصانات کے بارے میں تحقیقات سامنے آ رہی ہیں مگر مغربی ممالک میں اب انہیں اس قدر مہلک قرار دے دیا گیا ہے کہ ان کے خاتمے یا کمی کیلئے باقاعدہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔

برطانوی اخبار ”میل آن لائن“ کے مطابق برطانیہ میں GULP-Give up Loving Pop نامی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو سافٹ ڈرنک چھوڑنے پر مائل کرنا ہے۔ سرکاری ادارے NHS کی مدد سے چلائی گئی اس مہم کے مطابق کولا ڈرنکس تمباکو کے نشے کی طرح عوام کو گرفت میں لے چکے ہیں اور یہ دل، جگر اور معدے کی بیماریاں پیدا کرنے کے علاوہ موٹاپہ، دانتوں کی بیماریاں اور ہڈیوں کی بیماریاں پیدا کر رہے ہیں۔ مہم کیلئے دو خصوصی پوسٹر بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں جن کے مطابق روزانہ ایک کین کولا ڈرنک پینے والوں میں ہارٹ اٹیک کا خدشہ 33 فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ ایک سال کے دوران ان کا وزن تقریباً 6 کلوگرام بڑھ جاتا ہے۔ اس مہم میں خصوصاً اس بات پر توجہ دی جا رہی ہے کہ 4 سے 10 سال عمر کے بچوں اور ٹین ایجرز کو کولا ڈرنکس سے مکمل طور پر بچایا جائے کیونکہ یہ ان کیلئے زہر قاتل ہے اور کولا ڈرنکس میں پائے جانے والے اجزاءاور خصوصاً اضافی میٹھا ان بچوں اور نوعمر لوگوں پر اس عمر میں جو اثر ڈالتا ہے وہ ساری عمر کیلئے روگ بن سکتا ہے۔ برطانیہ میں کوشش کی جا رہی ہے کہ سٹوروں، کالجوں اور کھیل کے میدانوں کے قریب قریب کہیں بھی کوکا کولا اور پیپسی جیسے مشروبات نظر نہ آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…