خبردار!آنکھیں مسلنے سے انتہائی خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں

9  ستمبر‬‮  2017

اگرآپ آنکھیں مسلتے ہیں تو مہربانی فرما کر اب یہ کام چھوڑ دیں کیونکہ آنکھیں مسلنا کوئی اچھی بات نہیں بلکہ آنکھیں ملنے سے آپ کی آنکھیں انتہائی خراب ہو سکتی ہیں،اگر آنکھیں مسلنے کی عادت آپ کو ہے تو یہ نظر انداز کردینے والی عادت بالکل بھی نہیںہے،دیکھا گیا ہے کہ تقریباً سب ہی لوگوں کو آنکھیں مسلنے کی خواہش ضرورت پیدا ہوتی ہے کیونکہ تھکاوٹ محسوس ہو رہی ہو،خارش یا سوجن بھی اس کی وجہ ہوتی ہے یا تناو

آنکھیں مسلنے پر مجبور کر دیتا ہے،آنکھیں مسلنے کی سب سے بڑی وجہ سے اس عضو میں خارش کا احساس ہوتا ہے لیکن پھر بھی ایسا کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لیں کہ(جلد بڑھاپا) ایسی حرکت تو آنکھوں کے اردگرد نازک ٹشوز پر بہت زیادہ دباو پڑتاہے جس سے جلد کو انتہائی نقصان پہنچتاہے اور کولیگن نامی ہارمون کی سطح متاثر ہوتی ہے جو کہ جلد کو جوان رکھنے کا کام کرتا ہے،اسی طرح خون کی ننھی شریانوں کو نقصان پہنچا دینا ممکن ہوتا ہے جو کہ حلقوں اور آنکھیں سوجنے کا باعث بنتا ہے اور آپ کی آنکھیں مزیدخراب ہونے لگتی ہیں۔(آنکھ کی سطح متاثر ہونا)اور ہاں اگر اپ کی آنکھ میں کچھ چلا گیا ہے تو مسلنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح عارضی طور پر سکون تو ملتا ہے مگر یہ آنکھ کی سطح کے دبنے کا باعث بھی بنتا ہے جس سے قرینے میں لیکر پڑ سکتی ہے۔(بینائی خراب ہونا)عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کا متاثر ہونا قدرتی ہے ہے مگر آنکھیں مسلنا ایسی صورت حال کو تیز کر دیتا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے قرینے کی سخت بدل جاتی ہے اور اس عارضے کوkeratoconus کہا جاتا ہے جو کہ دیکھنے کےلئے روشنی کو مختلف کر دیتا ہے اور بینائی تیزی سے کمزور ہونے لگتی ہے جو کہ ہمارے لئے مشکلات پیدا کر دیتی ہے۔(بینائی سے محروم)اوپر بھی بتایا گیا ہے کہ آنکھیں مسلنے سے آنکھوں پر دباو بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے اس عضو کے اندرونی سیال پر بھی دباو پڑتا ہے اور وہاں آنےوالے دوران خون میں مداخلت ہوتی ہے ایسا مسلسل کرنے سے موتئے جیسا مرض لاحق ہو سکتا ہے جو کہ بینائی ختم بھی کر سکتا ہے اس لئے آپ کو اس عمل سے

گریز کرنا چاہئے،(جراثیم والے ہاتھ)دیکھنے میں تو آپ کے ہاتھ صاف دکھائی دیتے ہیں مگر وہ جراثیموں سے بھرے ہوتے ہیں،آنکھوں کے گرد ہاتھوں کا پھرنا جراثیم آنکھوں میں منتقل کر سکتاہے،آشوب چشم اور دیگر امراض کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں کہ لینس پہننے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح لازمی دھوئیں اور گندے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں کو ہرگز نہ چھوئیں تاکہ آپ کی آنکھیں محفوظ رہ سکیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…