سپین(مانیٹرنگ ڈیسک)سپین کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ جو لوگ زیادہ کافی پیتے ہیں وہ بیماریوں کم متاثر ہونے کے ساتھ لمبی عمر بھی پاتے ہیں۔یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی جانب سے تمام یورپی ممالک پرکئے گئے سروے میں 19,896 رضاکاروں کو شامل کیا جن کی اوسط عمر 37 سال اور 8 مہینے تھی۔ 17 سالہ مدت میں جن لوگوں نے روزانہ اوسطاً 4 کپ کافی پلائی گئی ان میں کسی بھی وجہ سے ناگہانی موت کے
امکانات ایسے افراد کے مقابلے میں 64 فیصد کم دیکھے گئے جو کافی نہیں پیتے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کی روزانہ مقدار اور عمومی صحت میں تعلق کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ روزانہ 2 کپ کافی کے اضافی استعمال سے ناگہانی موت کے امکانات مزید 22 فیصد کم ہورہے تھے چاہے وہ کسی بھی وجہ سے ہو۔45 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کےلیے 2 کپ اضافی کا استعمال کرنے کا یہی فائدہ 30 فیصد تک دیکھا گیا ۔