اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ڈینگی کیسز سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق اسلام آباد میں 64 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم راولپنڈی سے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی نے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کل 68 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
68 میں سے 64 کیسز میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شہر سے 37، دیہی علاقوں سے 15 کیسسز سامنے آئے۔بارہ کہو سے نو ترلائی اور ترنول سے 7 کیس سامنے آئے۔ ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق سوہان سے ڈینگی کے 4 روات سے 2 سہالہ، کرال سے 3، 3 کرپہ شاہ اللہ دتہ سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔ 35 شہریوں نے راولپنڈی کے اسپتالوں سے علاج کرایا اور 16 مریض ہولی فیملی 13، بینظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج رہے۔6شہری ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج رہے جبکہ راولپنڈی کے 10رہائشیوں کا اسلام آباد میں علاج ہوا۔ راولپنڈی سے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق اسلام آباد میں 64 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم راولپنڈی سے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی نے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کل 68 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔