جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

’’یہ 12 غذائیں کھائیں اور ہارٹ اٹیک سے خود کو بچائیں‘‘

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دل انسانی جسم کے اہم ترین اعضاءمیں سے ایک ہے مگر حیران کن طور پر ہم اس کی زیادہ پروا نہیں کرتے۔روزمرہ کے تناؤ اور مضر صحت غذا کے استعمال سے اس پر بوجھ بڑھاتے رہتے ہیں حالانکہ سب کو علم ہے کہ بہت زیادہ چکنائی سے بھرپور غذا بلڈ کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانیں سکڑنے لگتی ہیں اور دل اپنے افعال سرانجام دینے سے قاصر ہونے

لگتا ہے۔اس کا نتیجہ ہارٹ اٹیک یا امراض قلب کی شکل میں نکلتا ہے۔تاہم اپنی غذا میں درج ذیل فوڈز کو شامل کرکے آپ اپنی مجموعی صحت سمیت مستقبل میں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بھی کم کرسکتے ہیں۔مچھلی:اگر تو آپ کو مچھلی کھانا پسند نہیں تو یہ جان لیں کہ اسے اپنی غذا میں اکثر جگہ دینا دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی اور شریانوں میں جمع ہوجانے والے مادوں سے لاحق ہونے والے دل کی بیماری سے بچانے میں مدد دیتا ہے، ہفتے میں دو سے تین بار اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔جو کا دلیہ:فائبر سے بھرپور یہ دلیہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی دل کے امراض اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرتی ہے۔بیری:بلیو بیری اور اسٹرابری کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والا بڑا خطرہ ہے، اسی طرح یہ مزیدار پھل خون کی شریانوں کو بھی کشادہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔چاکلیٹ:ڈارک چاکلیٹ بلڈ پریشر کو معمول میں لانے میں مدد دیتی ہے جبکہ یہ جسمانی ورم اور خون کے جمنے جیسے عارضوں کے لیے بھی مفید ہے جو کہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔گریاں:پروٹین اور فائبر سے بھرپور گریاں جیسے بادام، اخروٹ اور کاجو وغیرہ دل کے لیے صحت مند ہیں، ان میں وٹامن ای بھی شامل ہوتا ہے جو کہ خون میں موجود نقصان دہ

کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے۔زیتون کا تیل:روزانہ دو چمچ زیتون کے تیل کا استعمال نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کا لیول بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔سبز چائے:سبز چائے کا صرف ایک کپ ہی کولیسٹرول کے نتیجے میں خون کے جمنے کا عمل کی روک تھام کرنے کے لیے کافی ہے، اس کے علاوہ یہ گرم مشروب میٹابولزم کو بہتر کرکے اضافی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

انار:اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپوریہپھل بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جبکہ خون کی گردش کو معمول پر لاتا ہے جبکہ یہ ہیموگلوبن کی سطح کو بھی بڑھاتا ہے۔دار چینی:یہ مصالحہ امراض قلب اور خون میں جمنے والے مادوں کے خلاف موثر ہے، جبکہ یہ میٹابولزم کی رفتار بڑھا کر جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔تربوز:یہ شریانوں کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی طرح کولیسٹرول کی

سطح کو مستحکم کرتا ہے جبکہ اس میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔لہسن:شریانوں کو کشادہ کرنے، بلڈ پریشر میں کمی اور خون کی نالیوں میں بندش کو کھولنے کے لیے مفید لہسن کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔سیب اور ناشپاتی:فائبر سے بھرپور یہ دونوں پھل دل کی صحت میں مدد دیتے ہیں، یہ خون کی گردش کو معمول پر لاتے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ سیب اور ناشپاتی سستے اور انار کے آسانی سے دستیاب متبادل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…