جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

جگرکودرست رکھنے والی سادہ اورسستی 7غذائیں ،جوآپ کے گھرمیں موجودہیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جگر کو ہمارے جسم میں انتہائی اہم حیثیت حاصل ہے ۔جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جس پر آپ عموماً اسی وقت توجہ دیتے ہیں جب اس میں کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے ۔اسے جسم کا رکھوالا بھی کہاجاتاہے ۔ یہ ہر وقت جسم کی صفائی میں لگا رہتاہے ۔اس انتہائی اہم اور کا رآمد عضو کو صحت مند اور صاف ستھرا رکھنا انسانی صحت کیلئے بے انتہا ضروری ہے ۔

اس کے لیے لازمی ہے کہ متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال رکھا جائے ۔اچھی غذا نہ صرف جگر کو صاف رکھے گی بلکہ اس پر کا م کا بوجھ بھی کم کردے گی ۔جگر کیلئے مفید غذائیں مندرجہ ذیل ہیں ۔
چقندر
یہ ایک بہترین آکسیڈنٹ ہے ۔سرخ اور جامنی رنگ کی یہ سبزی خون کو صاف اور خالص بناتی ہے۔اس میں موجود فولیٹ، فائبر ،آئرن ،بیٹیائن ،بیٹاسینن اور بیٹانین جگر کیلئے بے حد مفید ہیں۔جگر میں ایک فائبر پیکٹن بھی موجود ہوتاہے جو کہ پیٹ کو بھرا رکھتاہے اور جسم کی صفائی کرتاہے ۔
پھول گوبھی
اس کا گہرا ہرا رنگ اس میں موجود آکسیڈنٹ اور کلوروفل کی طرف اشارہ کرتاہے ۔پھول گوبھی میں فائبر کثیر مقدار میں موجود ہوتاہے جس سے جسم فاضل مادوں سے صاف جاتاہے ۔اس میں پائے جانے والے گلوکو سائنو لیٹس جگر کا فضلہ خارج کرنے کیلئے ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔پھول گوبھی وٹامن ای حاصل کرنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے ۔
شکر قندی
شکر قندی میں بیٹا کیروٹین پایا جاتاہے جس سے جسم کو اینٹی ان فلیمیٹری غذائیت ملتی ہے یعنی وہ توانائی جو جسم کو موٹا نہیں کرتی ۔جسم میں جا کر بیٹا کیروٹین وٹامن اے بن جاتاہے جو کہ جگر کیلئے بے حد مفید ہے ۔سپلیمنٹس سے بہتر ہے کہ وٹامن اے کی ضرورت بیٹا کیروٹین سے بھرپور غذائوں جیسے پھول گوبھی اور کدو غیرہ سے پوری کی جائے ۔

لیموں
لیموں جگر کیلئے بہترین غذا ہے ۔یہ قدرتی طورپر جگر کی صفائی کرتا ہے ۔اس سے جسم کو وٹامن سی حاصل ہوتاہے جو جگر کو ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتاہے جس سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے ۔یہ نظام ہضم کیلئے مفید ہے۔
دالیں
دالیں بھی جگر کیلئے فائدے مند ہیں ۔اس میں پودے سے حاصل ہونے والا پروٹین موجود ہوتاہے ۔جگر کے مرض میں ضرورت سے زیادہ پروٹین بھی نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔دال جسم کو اتنی ہی پروٹین پہنچاتی ہے جتنی جسم کو ضرورت ہوتی ہے ۔
پیاز
پیاز میں یلیسن نامی جز موجود ہوتاہے جو کہ جگر اورغذا کی نالی کو صاف رکھتاہے ۔اس کے علاوہ پیاز پوٹاشیئم ،فائٹو نیوٹرینٹس اور فلیو نوائیڈز سے بھی بھرپور ہوتاہے جوکہ جسم کو نزلہ ،زکام سے لے کر دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں ۔کچی پیاز کھانا معدے میں تیزابیت بناسکتاہے ، اس لیے بہتر ہے کہ اسے کھانا پکانے میں یا ہلکا سا پکا کر استعمال کیاجائے ۔

سیب
سیب کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول لیول درست رہتاہے جس سے جگر کو بڑی مدد ملتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ میلک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتاہے جو خون اور جگر کو صاف کرنے میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جگر کی صحت کیلئے ضروری ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…