پشاور(این این آئی)پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار تین سو اسی سے تجاوز کر گئی۔ ڈینگی سے اب تک دس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ چھ سو اکتالیس مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ڈینگی رسپانس یونٹ خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار تین سو اسی ہو گئی ہے۔مختلف اسپتالوں سے دو ہزار سات سو انتیس مریض صحتیاب ہو ئے۔۔ چھ سو اکتالیس مریض اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ڈینگی سے ابتک دس افراد کی اموت ہوئی ہے۔۔ ادھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور کے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران گھروں کے اندر اسپرے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پانی صاف کرنے کے لیے ادویات اور مچھروں سے بچاو کا لوشن بھی دیا جارہاہے۔ متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت سمیت مختلف تنظیموں اور فلاحی اداروں کی جانب سے کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کے کام میں مداخلت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔