اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پریشانی کا شکار افراد جلد گنجے پن کا شکار ہو کر بالوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، ڈاکٹروں نے بالوں کے علاج سے قبل جسمانی بیماریوں کا علاج ضروری قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف ملکوں کے ڈاکٹرز نے اپنی تحقیق میں بالوں کی صحت کو جسمانی صحت سے مشروط قرار دیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق بال درحقیقت انسانی صھت کو جانچنے کا بیرو میٹر ہیں اسی لئے ماہرین بہت سے بیماریوں کا پتہ لگانے کیلئے پہلے بالوں کا ٹیسٹ کرتے ہیں۔
کیونکہ بالوں کی صحت ہمارے خون سے مشروط ہے اور خون تب ہی صحت مند ہوگا جب جسم کے عضو بہتر کام کر رہے ہوںلہذا جسم میں پیدا ہونیوالی بیماریوں کا علاج پہلے کیا جانا ضروری ہے اور اگر اس پر قابو پا لیا جائے تو بال دوبارہ صحت مند اور بڑھنا شروع ہو جائیں گے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جیسے ہی آپ اپنے بالوں میں کوئی غیر معمولی تبدیلی دیکھیں اور علاج کے بعد بھی بالوں کا گرنا، خشکی اور سوکھا پن دور نہ ہوتو فوری طور پر ٹرائی کولوجسٹ سے رابطہ کریں۔