ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

انسان سوچ کیسے سفر کرتی ہے؟ دماغ کی سب سے تفصیلی تصاویرجاری۔۔ حیران کن انکشافات

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)کارڈف یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے انسانی دماغ کی اندرونی وائرنگ کی سب سے تفصیلی تصاویر لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایم آر آئی مشین سے لی جانے والی ان تصاویر سے دماغ کے اندر موجود ان ریشوں کی عکاسی کی گئی ہے جو سوچ کے عمل میں حصہ لیتے ہیں۔ڈاکٹروں کو امید ہے کہ اس کی مدد سے کئی قسم کی دماغی

بیماریوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور انھیں بایوپسی کی جگہ استعمال کیا جا سکے گا۔اس تحقیق کے لیے میں نے رضاکارانہ طور پر اپنا دماغ پیش کیا۔اس سکین میں کل پونا گھنٹہ صرف ہوا۔ ایک نیورولوجسٹ میرے ساتھ موجود تھے جو مجھے تسلی دیتے رہے کہ میرے دماغ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اس سے قبل میرے کچھ عزیزوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا کہ آخرکار معلوم ہو گیا کہ میرے کھوپڑی کے اندر دماغ بھی پایا جاتا ہے۔جب میں نے تصاویر دیکھیں تو دنگ رہ گیا۔ میرے دماغ کے وائٹ میٹر کے اندر موجود باریک ریشے انتہائی واضح طور پر نظر آ رہے تھے۔ یہ ریشے اربوں سگنل لاتے اور لے جاتے ہیں۔ تصاویر میں بال سے 50 گنا باریک ریشوں کی تصاویر بھی نمایاں تھیں۔اس سکین سے یہ بھی معلوم ہوتا کہ دماغی سگنل کس طرف پیغام لے کر جا رہے ہیں۔میرے ساتھ سیان رولینڈز نامی ایک اور رضاکار بھی تھیں جو ملٹیپل سکلیروسس کی مریض ہیں۔ وہ بھی اپنے سکین دیکھ کر ‘زبردست’ کہنے پر مجبور ہو گئیں۔عام دماغی سکین میں دماغی زخم نظر آتے ہیں لیکن اس جدید ترین سکین کی مدد سے یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان

زخموں سے جسم کے جسمانی اور ذہنی افعال کس طرح سے متاثر ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے سربراہ پروفیسر ڈیرک جونز نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے ہم دوربین کی بجائے ہبل خلائی دوردبین کی مدد سے آسمان کا جائزہ لیں۔ہم پہلی بار ساخت کے علاوہ فعل کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔دنیا میں اس قسم کے صرف تین سکینر موجود ہیں۔یہ سکینر ملٹیپل سکلیروسس، سکٹسوفرینیا، ڈیمینشیا اور مرگی جیسے امراض کے علاج میں استعمال ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…