بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین سے برآمد کی جانیوالی چیز کے ذریعے پاکستان میں ”آموں“ کے ساتھ کیسا گھناؤنا فارمولہ آزمایاجارہاہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آم کوپھلوں کابادشاہ کہاجاتاہے جب ہی گرمیوں میں آم کاسیزن شروع ہوتاہے مارکیٹ میں اس پھل کی بھرمارہوجاتی ہے ،دوکانوں ،ریٹرھیوں اوردیگرمختلف جگہوں پراس کے بیچنے والے بڑے خوبصورت اندازمیں اس پھل کوسجاکربیچنے کےلئے میدان میں آجاتے ہیں جبکہ آم کھانے کے شوقین افراد بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے اورکئی تومینگوپارٹیاں بھی دیتے ہیں اورایسی مینگوپارٹیاں زیاد ہ

ترپرائیویٹ اداروں میں زیادہ دی جاتی ہیں لیکن اب آم کھانے کے شوقین افراد کےلئے ایک پریشانی کی خبرسامنے آئی ہے کہ دیگرپھلوں کی طرح آم کوبھی ذخیرہ اندوززیادہ سے زیادہ منافع کمانے کےلئے ذخیرہ کرتے ہیں اوران کے ذخیرے میں زیادہ ترکچے آم ہوتے ہیں لیکن جب ان کومارکیٹ میں لاناہوتاہے تویہ مافیاان کچے آموں کوپکانے کےلئے مصنوعی طریقے سے پکاتے ہیں اوران آموں کارنگ بھی ایسادکھتاہے کہ لوگ ان پرٹوٹ پڑتے ہیں لیکن ان کچے آموں کوپکانے کےلئے جوکیمکل استعمال کیاجاتاہے وہ انسانی صحت کےلئے کسی زہرسے کم نہیں ہے ۔کچے آم کوپکانے کےلئے صرف 4سے 6گھنٹے درکارہوتے ہیں اس کے بعد آم کومارکیٹ میں لایاجاتاہے ۔ماہرین نے بتایاہے کہ کچے آم کوپکانے کےلئے اتھائلن گیس، کاربائڈ اور اتھریل 39 کیمیکل کا استعمال کیاجاتاہے جس سے کچے عام پک توجاتے ہیں لیکن ان کاوہ ذائقہ نہیں رہتاجوکہ اس کاہوناچاہیے ،ماہرین کاکہناہے کہ کچے آم چین سے منگوائے درآمدکئے جانے والےکیلشیم کاربائڈ پاؤچ سے مصنوعی طریقے سے پکائے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ کیمیکل انتہائی سستا ہے اور صرف چار گھنٹے میں عام کو پکا دیتا ہے،یہ زبردست کیمیکل نمی کے رابطے میں آنے کے ساتھ ہی اتھائلن گیس بناتا ہے جو انسان کے اعصاب کوتباہ کرتاہے اوراس کے اثرات انسانی دماغ پربھی پڑتے ہیں

اوراس کیمکل سے تیارکئے گئے کچے سے پکے آموں سے فوڈپوائزنگ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ زہریلاکیمکل انسانی معدے کوزیادہ نقصان پہنچاتاہے جبکہ اس کیمکل کے ذریعے پکنے والے آم کاذائقہ اس طرح کانہیں ہوتاجوکہ مکمل وقت کے ساتھ پک کراستعمال کیاجاتاہے کیونکہ قدرتی طورپرآم کوپکانے کےلئے 18سے 24سینٹی گریڈکے درمیان کادرجہ حرارت ضروری ہے اوراس طرح آم کوپکانے میں ایک ہفتہ درکارہوتاہے ۔ آم قدرتی طورپراس وقت پکتا ہے جب درخت میں ایتھنیل ہارمون پیدا ہونے لگتا ہے۔ماہرین کے مطابق کاربائڈ اور اتھریل کی زیادتی سے کینسر انسانی جسم میں کینسرپیداہونے کاخدشہ ہوتاہے جبکہ دیگرموذی امراض بھی لاحق ہوسکتی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…