اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جو کافی کو پسند نہ کرتا ہو۔ دنیا بھر میں کافی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔کافی سے متعلق بہت سی تحقیقات بھی سامنے آتی رہتی ہیں اور ہر تحقیق سے نتائج مختلف حاصل ہوتے ہیں۔لیکن تحقیق کے نتائج جو بھی حاصل ہوں کافی لووز کافی پیناترک نہیں کرتے اور ترک کریں بھی کیوںکیونکہ کافی پینا تو اچھا ہے۔آئیے جانتے ہیں کہ کافی پینا کیوں اچھا ہے اور اس کے کیا کیا فوائد ہیں۔۔۔۔
موڈ بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے
کافی کا پہلا اوراہم فائدہ تو یہ ہے کی یہ آپ کا موڈ بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔اسی لیے بعض لوگوں کو آنکھیں کھولتے ہی کافی کی ضرورت محسوس ہونے لگتی ہے۔جو لوگ صبح کے وقت کافی پیتے ہیں ان کا دن زیادہ خوشگوار گزرتا ہے بہ نسبت ان کے جو صبح نہیں پیتے۔
ذیابیطس کا خطرہ کم کردیتی ہے
کافی پینے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ذیابطیس کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ دن میں ۴ کپ کافی پیتے ہیں ان لوگوں میں ذیا بیطس کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے۔
دل کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے
کافی پینے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ دل کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔ جو لوگ دن میں دو یا دو سے زائد کپ کافی پیتے ہیں وہ دل کا دورہ پڑنے سے محفوظ رہتے ہیں۔
آپ کے جگر کا خیال رکھتی ہے
کافی آپ کے جگر کا بھی خیال رکھتی ہے۔ کافی پینے سے جگر صحت مند رہتا ہے اور جب جگر صحت مند ہوتا ہے تو انسانی جسم کو کوئی بیماری لاحق نہیں ہوتی۔لہذا دن میں ایک بار ضرور کافی پیا کیجیے۔
کینسر ہونے سے بچاتی ہے
کافی پینے سے کینسر ہونے کے 50فی صد خطرات کم ہو جاتے ہیںخاص طور پر جگر کے سرطان کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے۔لمبی عمر دیتی ہے
کافی پینے والے افراد ان لوگوں کی بہ نسبت زیادہ جیتے ہیں جو کافی نہیں پیتے ۔دن میں ایک بار کافی آپ کی زندگی کے کئی دن بڑھا دیتی ہے۔ لہذا کافی پئیں اور لمبی عمر پائیں۔