اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ کھجور کو تربوز کے ساتھ کھانے سے متعدد بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کھجور کو تربوز کے ساتھ کھانے سے انسان متعدد بیماریوں سمیت جسم سے فاضل حرارت کو خارج کرنے اور صفراوی علامتوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کی گرمی تربوز کی سردی سے ختم ہوتی ہے اور اس کی سردی کھجور کی گرمی سے ختم کی جاتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ تربوز اور کھجور کے ساتھ کھانے سے شدید پیشاب آور دواءکی صورت میں کرتا ہے جس سے جسم میں رکا ہوا مواد خارج ہو جاتا ہے۔،نیز تربوز اور کھجور سے یورک ایسڈ ،کولیسٹرول اور شوگر بھی کنٹرول ہوتی ہے۔