بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں ہچکیاں کن بیماریوں کی علامت ہے؟

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی انسان کو بھی ہچکیاں آجانا معمول کی بات ہے ، ہچکیاں بے ضرر ہوتی ہیں اور کچھ منٹ کے اندر ہی ختم ہوجاتی ہیں لیکن اگر آپ کو کثرت سے ہچکیوںکا سامنا ہو تو یہ سنگین طبی مسائل کی جانب اشارہ کر رہی ہوتی ہیں۔

زیادہ ہچکیاں درج ذیل بیماریوں کا عندیہ ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ گردوں کے امراض کا شکار ہیں اور آپ کو معلوم نہیں، تاہم اکثر ہچکیوں کا سامنا ہوتا ہے تو یہ اس بات کا عندیہ ہوسکتا ہے کہ آپ کے گردے خراب ہورہے ہیں۔ایسڈ ریفلیکس امراض کی واضح علامات میں سینے میں جلن، کھانے کا ذائقہ تلخ محسوس ہونا اور متلی وغیرہ شامل ہوتی ہیں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ہچکیاں بھی اس کی جانب اشارہ کرتی ہیں، اگر ہچکیاں ختم ہونے میں نہ آئیں اور ایسا مسلسل ہو تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔ ہچکیں اس بات کا انتباہ کر رہی ہوتی ہیں کہ آپ کو اپنے لیے کچھ وقت نکالنا چاہیئے، ایک تحقیق کے مطابق اکثر ذہنی طور پر شدید تناوکا شکار ہونے پر ہچکیاں لگ جاتی ہیں، ایسا ہونے پر آپ کو مراقبے، ورزش یا کسی سے بات چیت کرنی چاہیئے۔ ہچکیاں کچھ اقسام کے کینسر جیسے دماغ، معدے یا لمفی نوڈز کے سرطان کی موجودگی کا عندیہ بھی ہوسکتی ہیں، اگر آپ کو مسلسل ہچکیوں کا سامنا ہو اور 48 گھنٹے سے لے کر ایک ماہ سے زیادہ تک یہ شکایت رہے تو یہ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے شکار افراد میں یہ علامت بہت کم سامنے آتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…