اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دودھ اور لہسن ملا مشروب پینے سے دمہ اورجوڑوں کے درد سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ میں لہسن ملانے کا خیال شاید عجیب سا لگتا ہے لیکن تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ اس مشروب کے استعمال سے انسان کئی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔مشروب کی تیاری کے لئے سب سے پہلے لہسن کے 10 پیس اچھی طرح سے کچل کر پیسٹ بنا لیں
پھر اسے آدھا لیٹر دودھ اور پانی میں مکس کر کے درمیانی آنچ پر گرم کرنے کے بعد اسے چھان لیں اور اس میں 3 چمچے شکر ملالیں، اس مشروب کو نیم گرم پینا چاہئے۔ماہرین کے مطابق اس مشروب کو چند روز تک استعمال کرنے سے دمہ، جوڑوں کے درد، کھانسی، یرقان ، اعصابی کھنچاؤ اور تپ دق سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔