اسلام آباد(مانیٹرنگڈیسک) اگر بہت زیادہ کھانا کھانے کے بعد بھی بھوکا محسوس کرتے ہیں تو اس کی وجہ آپ کے کھانے میں زیادہ نمک ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے کھانے میں زیادہ نمک کھاتے ہیں انہیں جلد بھوک لگ جاتی ہے اور وہ زیادہ کھانا کھانے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔یہ پہلی بار ہے جب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوڈیم کا لیول بڑھنے سے پیاس کی شدت میں کمی ہوتی ہے
ورنہ ہمیشہ ہی سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ نمک کھانے سے پیاس زیادہ لگتی ہے۔اس کے بعد یہ بات مشاہدے میں آئی کہ ان لوگوں کو نہ صرف کم پیاس لگنے لگی بلکہ ان کے کھانے کی طلب بھی آدھی رہ گئی۔ ان لوگوں نے پانی بھی کم پیا جو شائد اس بات کی علامت ہے کہ ان لوگوں کے جسم میں پانی کی مقدار بڑھ گئی اور سوڈیم نہ ہونے کی وجہ سے جسم سے مادے کم خارج ہوتے ہیں اور ہمیں پیاس بھی کم لگتی ہے۔