اتوار‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گنجے اور گرتے بالوں والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،پیاز کے ذریعے بال پھر سے گھنے بنانے کا آزمودہ طریقہ

datetime 2  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر لوگ بال گرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اگرچہ روزانہ 50سے 100بال گرنا معمول کی بات ہے لیکن زیادہ بال گرنے سے لوگ خاصے پریشان ہو جاتے ہیں۔

گنجا پن شکل میں ناخوشگوار تبدیلی پیدا کر دیتا ہے جس سے متاثرہ شخص کے اعتماد میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ یوں تو بالوں کو گرنے سے بچانے کے کئی طریقے ہیں جو بالوں کو گرنے سے تو وقتی طور پر روک دیتے ہیں لیکن ان کے بالوں پر مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو پیاز کی اس خصوصیت سے آگاہ کرنے جا رہے ہیں جو نہ صرف آپ کے بالوں کو گرنے سے روکتی ہے بلکہ گرے ہوئے بال واپس لانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے اور اس کا کوئی مضرصحت پہلو بھی نہیں۔آپ پیاز کا جوس نکال کر اسے سرپر لگا سکتے ہیں یا پھر اسے دیگر جڑی بوٹیوں میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے ’’کولجین ٹشوز‘‘کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔آپ جوسرمشین کے ذریعے پیاز کا جوس نکال سکتے ہیں یا پھر 4سے 5کاٹے ہوئے پیاز پانی میں 10منٹ تک ابال کر پانی کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد استعمال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…