بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایسا مصالحہ جس کے استعمال سے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہوسکتی ہے

datetime 22  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں یا باوجود علاج کے آپ کا وزن اور جسم کی چربی کم نہیں ہو پارہی تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسے مصالحے کے بارے میں بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔
یہ مصالحہ جسے لوگ زیرہ کے نام سے جانتے ہیں ہر گھر کے باورچی خانے میں مل جاتا ہے۔

اگر آپ اس کا صرف ایک چمچ دن میں کھائیںتو آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔ایران کی شاہد سادوگہی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیرہ جسم میں چربی کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق میں زائد وزن والی 88خواتین کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروہ کو تین گرام زیرہ (تقریباایک چائے کا چمچ)اور پانچ گرام دہی دی گئی جبکہ دوسرے گروہ کو صرف دہی کھانے کا کہا گیا جبکہ دونوں گروہوں کی خواتین نے ایک دن میں 500حرارے کھائے۔تین مہینے بعد تحقیق کار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جو خواتین زیرہ کھارہی تھیں انہوں نے تین پانڈیا1.4گلوگرام وزن کم کیاجبکہ دوسرے گروہ کا وزن زیادہ کم نہ ہوا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ زیرہ کھانے والی خواتین نے زیرہ نہ کھانے والوں کی نسبت تین گنا زیادہ وزن کم کیا۔یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ زیرہ کھانے والی خواتین میں کولیسٹرول کی مقدار بھی کافی کم ہوچکی تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس(BMI)بھی کم تھا۔
زیرہ کی خاصیت
زیرے میں انٹی آکسیڈینٹس اور phytosterolsپائے جاتے ہیں۔موخرالذکر میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔زیرے کا استعمال کینسر کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

اس کے علاوہ یہ آئرن کی کمی کو دور کرکے انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
زیرے کا استعمال
آپ چاہیں تو زیرے کو مختلف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں جیسے دہی میں ڈال کر،سبزیوں کے اوپر چھڑک کر۔آپ چاہیں تو کھانا بناتے ہوئے زیرے کا وافر استعمال کرسکتے ہیں اور اگر چاولوں میں زیرہ ڈال کر کھایا جائے تو چاولوں کا ذائقہ لاجواب ہوجاتا ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…