جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

گرمی کا اثر دور بھگانے والے مشروبات

datetime 16  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موسم گرما کا شدید درجہ حرارت نہ صرف چڑچڑے پن کا باعث بنتا ہے بلکہ ہمارے جسمانی نظام کو بھی متاثر کرتا ہے، نیند کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں، تھکاوٹ اور توجہ کی کمی کا مسئلہ الگ ہوتا ہے۔مصالحے دار کھانے اور

گرم مشروبات، نمکین سالن جو کہ عام طور پر ہماری غذا کا حصہ ہوتے ہیں درحقیقت ہمارے منہ میں موجود ہیٹ ریسی پٹر کو ابھار دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پسینہ زیادہ آنے لگتا ہے جو کہ جسم کو ٹھنڈا کرنے کا کام کرتا ہے۔گرمیوں میں عام فاسٹ فوڈ کھانے سے بھی بھاری پن کا احساس ہونے لگتا ہے، تو اپنے جسم میں نمی کو برقرار رکھنے اور ہلکے پن و ٹھنڈک کے احساس کے لیے اس موسم کے حساب سے درست غذاؤں کا انتخاب ضروری ہوتا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

 

55521d8692f62

 

ناریل کا پانی:گرمیوں میں قدرتی مشروب جیسے ناریل کا پانی درحقیقت قدرتی تحفہ ہے۔ یہ مشروب ہر طرح کے طبی فوائد اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔اس میں شامل قدرتی مٹھاس اور ضروری معدنیات جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے اور ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ ناریل کا پانی کینسر کے خلاف جدوجہد اور بڑھاپے کی جانب سفر کو سست کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔اسی طرح ناریل کے خول میں موجود اس کا پھل بھی وٹامنز، منرلز اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔

 

55521d8733b5a

 

لیموں پانی:ناریل کے پانی کی طرح تازہ لیموں کا پانی کا استعمال بھی فرحت بخش ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی اور متعدد طبی فوائد بھی موجود ہوتے ہیں۔آپ اس کو میٹھا کرسکتے ہیں، نمک ڈال سکتے ہیں یا کچھ مقدار میں کالی مرچ اور زیرے کا پاؤڈر بھی شامل کرسکتے ہیں۔اسے ٹھنڈا کرکے استعمال کریں اور گرمی کو دور بھگائیں۔

 

53c89b0f2648d

 

لسی:دہی واقعی جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔ آپ اس سے مزیدار ٹھنڈی لسی بنا سکتے ہیں، رائتہ اور دیگر اشیا، تاہم لسی تو گرمی کو دور بھگانے کے لیے سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے میٹھی اور موسم کے لحاظ سے بالکل مناسب ہے۔

 

55521d85b46ea

 

کولڈ کافی:اگر آپ کو دن کے آغاز میں زیادہ کیفین کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ صبح کی پہلی کافی کو کولڈ کافی سے تبدیل کرسکتے ہیں جو کہ آپ کے ذہن میں گرمی کے احساس کو بھی کم کردے گی۔کولڈ کافی کا استعمال جلدی کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے جو کہ شدید دھوپ میں بہت زیادہ گھومنے کی وجہ سے کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔

 

54ca0f90a71cc

 

سبز چائے:پاکستانی تو چائے کے شوقین ہوتے ہیں اور بیشتر تو اپنے کام کاج بھی اس گرم مشروب کے بغیر صحیح طریقے سے کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔تاہم اگر آپ عام چائے کی بجائے گرمیوں میں سبز چائے کو ترجیح دیں تو یہ ایک صحت مند اور ہلکا پھلکا انتخاب ثابت ہوتا ہے، جبکہ آئس ٹی بھی ایک اچھا متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…