اسلام آباد(مانیٹرنگڈیسک) جوڑوں میں درد کی وجہ سے اکثر لوگ بہت پریشان رہتے ہیں اور اس کے لئے ادویات کا استعمال کرتے ہیں جن سے منفی نتائج پیدا ہونے کا ڈررہتا ہے لیکن اگر آپ لیموں کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں تو ایسے سنگین مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔لیموں اور سٹریس فروٹس میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی مدد سے کئی سنگین مسائل پر قابوپایا جاسکتا ہے۔ لیموں کی افادیت اس وقت منظر عام پر آئی تھی جب 18ویں صدی میں اسے ملاحوں کا زکام
اور انفیکشن ٹھیک کرنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔لیموں میں اندازاً17کیلوریز پائی جاتی ہیں اور اس میں0.6گرام پروٹین، 0.2گرام چکنائی، 5.4گرام کاربز، 1.6گرام فائبراور1.5گرام چینی پائی جاتی ہے۔ لیموںکی وجہ آپ کو نہ صرف وٹامن سی بلکہ وٹامن بی اور منرلز جیسے میگنیشیم اور پوٹاشیم بھی ملتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے علاوہ اس کا چھلکا بھی جسمانی سوزش کے لئے انتہائی مفید ہے۔ اسے جسم پر ملنے سے رگوں کی سوزش میں کمی ہوتی ہے اور ان میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔