منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

خبردار! جراثیم طاقتورہوگئے‘ پرانی بیماریاں لوٹ آئیں گی

datetime 12  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف جراثیم کی مزاحمت خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے اور کوئی نئی دوا فی الحال نہیں ہے‘ جس کا مطلب ہے کہ ایک بار پھر پرانی بیماریاں لوٹ آئیں گی۔عالمی ادارہ صحت نے ایسے بیکٹیریا کی فہرست تیار کی ہے جن پر ادویات کا کوئی اثر نہیں ہو رہا اور وہ انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔اس فہرست میں سب سے اوپر گرام۔منفی کے ای. کولی جیسے جراثیم ہیں جو ہسپتال میں داخل کمزور مریضوں کے خون میں جان لیوا

انفیکشن یا نمونیا پھیلا سکتے ہیں۔جرمنی میں ہونے والی جی ۔20 اجلاس سے پہلے اس فہرست میں بحث کی جائے گی۔اس کا مقصد مشکل علاج والے انفیکشن کے لیے اینٹی بائیوٹکس تلاش کرنے کی طرف حکومتوں کی توجہ مرکوز کرنا ہے۔مضرصحت جراثیم کو کھانے والا بیکٹیریا دریافت ماہرین کئی بار انتباہ کر چکے ہیں کہ کچھ بیماریوں کا علاج موجودہ اینٹی بائیوٹکس سے ممکن نہیں ہوگا۔ ایسے میں عام انفیکشن بھی جان لیوا ہو جائیں گے۔ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر مریم پال کینی کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے اور کوئی نئی دوا نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاج کے طریقے تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر کینی نے کہا کہ اگر صرف بازار پر ہی سب کچھ چھوڑ دیا گیا تو وقت رہتے نئے اینٹی بائیوٹکس تیار نہیں کیے جا سکیں گے۔ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ دوا ساز کمپنیاں ایسی ہی ادویات تیار کریں گی جنہیں بنانا سستا ہے اور جن میں منافع زیادہ ہے۔ یہ نیچے لٹکتے پھل توڑنے جیسا ہے۔ٹی بی کی تشخیص میں برطانوی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت ڈبلیو ایچ او کی اس فہرست میں ٹی بی کو نہیں رکھا گیا ہے کیونکہ اس کے علاج کی تلاش پہلے ہی ترجیحات میں شامل ہے۔ماہرین نے موجودہ ادویات کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت کو ذہن میں رکھ کر یہ نئی فہرست تیار کی ہے۔ اس میں عالمی شرح اموات، کمیونٹیز میں انفیکشن

پھیلنے کی شرح اور صحت کی خدمات پر امراض کے باعث پڑنے والے بوجھ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں سب سے اوپر پر ایک کلیبسیلا نام کا بیکٹیریا بھی شامل ہے جس نے حال ہی میں طاقت ور اینٹی باؤٹک ’کارباپینیمس‘ کے خلاف بھی مزاحمت کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔حال ہی میں امریکہ میں اس بیکٹریا سے متاثرہ خاتون کا ڈاکٹرز نے 26 موجودہ اینٹی بائیوٹکس سے علاج کی کوشش کی لیکن یہ ٹھیک نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…