منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

کئی الرجیز کی وجہ بننے والا پروٹین دریافت

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے ایک پروٹین کے متعلق انکشاف کیا کہ وہ الرجی سے وابستہ کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔بیلجیئم کے شہر راہیوشٹراڈ میں واقع وی ائی بی یوگینٹ تحقیقی مرکز برائے سوزش کے سائنسدانوں کے مطابق ٹی ایس ایل پی پروٹین

انسانی خلیات کی سطح پر موجود رہتا ہے۔ اسے تمام الرجیوں کی اہم ترین وجہ قرار دیا جاسکتا ہے جس کی تفصیل نیچر کمیونکیشن نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ٹی ایس ایل پی کو اہم ترین پروٹین قراد دیتے ہوئے اسے ماسٹر پروٹین کہا گیا ہے۔ اسی ٹیم نے ایک نیا مالیکیول (سالمہ) بھی ڈیزائن کیا ہے جو ٹی ایس ایل پی کی غیرضروری سرگرمی کو روک سکتا ہے۔ اس سے الرجی کے امراض کے علاج کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اسی لئے ماہرین اب مزید تحقیقات اور طبی صنعت سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پاکستان سمیت پوری دنیا میں الرجی سے وابستہ کروڑوں مریض موجود ہیں جن میں سے بعض امراض متاثرہ افراد کی زندگی اجیرن کردیتے ہیں۔ بعض دواؤں سے ان کی شدت کم کی جاسکتی ہے لیکن اب تک الرجی کا حتمی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے۔وی آئی بی یوگینٹ مرکز کے پروفیسر ساوس ساوڈز نے دیگر سائنسی اداروں کے تعاون سے پروٹین پر تحقیق کرکے سالماتی ترکیب اور اس کا طریقہ واردات معلوم کیا ہے۔ مالیکیول کی سہ جہتی (تھری ڈی) ساخت جاننے کے بعد وہ جگہ معلوم کی گئی جس سے اس کی سرگرمی بند کی جاسکتی ہے۔پروفیسر ساوس کے مطابق انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹی ایس ایل پی کی تفصیل معلوم کی گئی ہے۔ سالماتی سطح پر اس کی تحقیق سے الرجی کے علاج کی نئی راہیں کھلیں گی۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…