جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

قبض سے ہمیشہ کے لئے نجات چاہتے ہیں تو لیموں کو اس ایک چیز کے ساتھ ملاکر استعمال کریں

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسم میں زہریلے مادوں کا جمع ہونا انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے اور ان زہریلے مادوں کے جمع ہونے کی بڑی وجہ قبض کا ہونا ہے، قبض کو اطبا اور ڈاکٹر نہ صرف ام الامراض یعنی مرضوں کا ماں کا نام دیتے ہیں وہیں یہ قبض دل کے

عوارض میں مبتلا کرنے کا باعث بھی بنتی ہے۔ قبض سے نجات کیلئے ہم یہاں آپ کو لیموں اور زیتون کے تیل کو ملا کر پینے کا ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جس کے استعمال سے نہ صرف آپ کے جسم میں اکٹھے ہونے والے زہریلے مواد کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ دل کے عوارض میں مبتلا مریض بھی دل کو تقویت دینے کیلئے اسے استعمال کر سکتے ہیں جبکہ لیموں اور زیتون کا تیل ملا کر پینے سے مثانے کی پتھری سے نجات کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔ لیموں کی خصوصیات سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ لیموں میں وٹامن سی، پوٹاشیم، وٹامن بی6، وٹامن اے، تھیامین، وٹامن ای، کاپر، کیلشیم، آئرن، زنک، پروٹین، میگنیز اور فاسفورس پایا جاتا ہے جبکہ زیتون کا تیل بھی وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔دل کے امراض میں مبتلا مریض لیموں اور زیتون کے تیل کو ملاکر استعمال کریں۔ا یک چمچ زیتون کے تیل میں تین سے چار قطرے لیموں کا رس نچوڑ کر ہر صبح استعمال کرنے سے دل کو تقویت ملے گی۔قبض سے نجات کیلئے ہر صبح لیموں کے چند قطرے اور زیتون کے تیل کے دو سے تین چمچ پانی میں حل کرکے پینے سے قبض ٹھیک ہوجائے گی جبکہ ناشتے سے ایک گھنٹہ قبل یہ مشروب آپ کو مثانے میں موجود پتھری سے نجات دلاسکتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے آپ کے گردے اور جگر بھی قوی ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…