اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سونف عام طور پر ایک جانی پہچانی خوراک ہے، پیٹ کی تکالیف، ہاضمے کی خرابیوں کے لیے اسے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے، اس مقصد کے لیے اکثر لوگ پان میں سونف ڈال کر کھاتے ہیں۔ اس سے فائدے کے لیے ضروری ہے کہ اسے اچھی طرح چبا کراس کا لعاب نگل لیا جائے۔سونف منہ کو خوشبودار بنادیتی ہے، سونف کے استعمال سے ہاضمے کی صلاحیت بڑھتی ہے، سونف خاص طور پرغذا کے روغنی یا چربیلے اجزا ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
ایک مغربی محقق نے سونف کی پیشاب آور صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سونف آلات بول‘ گردے و مثانے کا ورم دور کرنے کےلیے بہت موثر ہے۔اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے‘ مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔سونف دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے، اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے، سونف میں زنانہ ہارمون‘ ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے