اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تمباکو نوشی کسی موزی مرض سے کم نہیں ،تمباکو نوشی کرنے والے افراد جانتے ہیں کہ اس سے چھٹکارا پانا ممکن نہیں ، جس کی وجہ سے جسم میں ’’نکوٹین ‘‘ کی طلب ہوتی ہے اور انسان لاکھ کوشش کر لے مگر وہ چھوڑ نہیں سکتا لیکن اب تمباکو نوشی چھوڑنا مشکل نہیں رہا کیونکہ ایک ایسا پودا دریافت ہوا ہے
جس کے استعمال سے آپ کے جسم کو بغیر سگریٹ پئیے نیکوٹین مل جائیگی۔اس پودے کا نام ’’سٹیویا‘‘ہے۔یہ بوٹی جنوبی امریکی ملک ’’پیرا گوئے‘‘میں پائی جاتی تھی اور صدیوں سے اسے قدرتی مٹھاس کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔اس پودے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے استعمال کی وجہ سے انسان ذہنی تناؤ،ذیابیطس،تھکاوٹ ،بدہضمی ،سینے کی جلن ،سردی و زکام ،خشکی اور بالوں کا گرنے جیسے مسائل سے بچ سکتا ہے۔یہ پتوں اورپاؤڈر کی شکل میں بھی مل جاتی ہے۔